انڈیا میں ایئر ایمبولینس گر کر تباہ، 7 افراد جان سے گئے

Share

انڈین حکام نے منگل کو بتایا کہ مشرقی جھارکھنڈ میں ایک چارٹرڈ ایئر ایمبولینس کے گر کر تباہ ہونے سے سات افراد جان سے چلے گئے ہیں۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن نے اے ایف پی کو بتایا کہ بیچ کرافٹ سی 90 (ایئر ایمبولینس) کی پرواز‘ کو چلانے والا جہاز پیر کو مشرقی ریاست جھارکھنڈ کے کسریا علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا۔

ریسکیو اور طبی ٹیمیں حادثے کی جگہ پر پہنچ گئیں، جس کے بارے میں مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ ایک مشکل جنگل کے اندر واقع ہے۔

مقامی انتظامی اہلکار کیرت شری جی نے صحافیوں کو بتایا، ’ڈاکٹروں کی ٹیم نے انہیں ڈھونڈ لیا اور انہیں مردہ قرار دے دیا۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ مرنے والے سات افراد میں سے دو عملے کے ارکان تھے۔

ڈی جی سی اے نے پیر کی رات دیر گئے کہا کہ ریڈ برڈ ایئرویز کے ذریعہ چلائے جانے والے طیارے نے ’موسم کی وجہ سے انحراف کی درخواست کی تھی‘ اور 23 منٹ کے بعد ہوائی ٹریفک ریڈار سے رابطہ منقطع ہو گیا۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

امڈیا کے طیارہ حادثے کی تحقیقاتی بیورو کو بھی جائے وقوعہ پر بھیج دیا گیا تھا۔

جنوری میں مغربی مہاراشٹرا ریاست کے نائب وزیر اور چار دوسرے اس وقت مارے گئے جب ان کا چارٹرڈ طیارہ بارامتی شہر میں لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہو گیا تھا۔

اتوار (22 فروری) کو انڈین ایئر فورس کا مقامی سطح پر تیار کردہ ایک لائٹ کمبیٹ ایئرکرافٹ (ایل سی اے) تیجس بھی حادثے کا شکار ہوا تھا۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

عمران خان کا کیا علاج ہو رہا ہے؟

منگل فروری 24 , 2026
Share عمران خان کو آنکھوں کی بیماری سینٹرل ریٹینل وین اوکلوژن (Central Retinal Vein Occlusion)  یا سی آر او تشخیص ہوئی ہے، جس کے علاج کے سلسلے میں انہیں آنکھوں کے اندر دو انجیکشن لگ چکے ہیں، جن میں سے ایک انجیکشن گذشتہ شب لگا ہے۔ آئیے سمجھتے ہیں عمران […]

You May Like