رجسٹریشن مکمل کرنیوالے افغان پناہ گزینوں کی واپسی کی درخواست، افغان سفیر کا وزیر اعلیٰ کے پی سے رابطہ

Share

پاکستان میں افغانستان کے سفیر سردار احمد شکیب نے آج وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا جس میں افغان پناہ گزینوں کی واپسی کے معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

افغان سفیر نے ریپٹری ایشن مراکز کے دورے پر وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے صورتحال میں بہتری کا اعتراف کیا اور نادرا وینز کی تعداد بڑھانے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے مزید اضافے اور رجسٹریشن مکمل کرنے والے پناہ گزینوں کو واپسی کی اجازت دینے کی درخواست کی۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس موقع پر وزیر اعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ افغان پناہ گزین ہمارے بھائی اور مہمان ہیں جنہیں ہر ممکن سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، جبکہ رجسٹریشن کاؤنٹرز اور نادرا وینز میں اضافے کی ہدایات پہلے ہی جاری کی جا چکی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریپٹری ایشن کیمپس میں فراہم کردہ سہولیات کی وہ خود نگرانی کر رہے ہیں تاکہ پناہ گزینوں کی واپسی کا عمل سہل بنایا جا سکے۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

گلگت بلتستان انتخابات: 26 خواتین کے کاغذات نامزدگی جمع

جمعرات اپریل 23 , 2026
Share گلگت بلتستان میں سات جون کو 24 حلقوں میں انتخابات شیڈول ہیں، جن میں مجموعی طور پر 638 مرد امیدواروں اور 26 خواتین امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے ہیں۔ الیکشن کمیشن آف گلگت بلتستان کے ترجمان بہادر جمیل نے انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو میں بتایا کہ گلگت […]

You May Like