کراچی؛ موبائل ایپ سے رقم منتقل کروا کر فرار ہونے والا پولیس اہلکار گرفتار

Share

مصری شاہ پولیس نے موبائل ایپ کے ذریعے رقم منتقل کروا کر فرار ہونے کی کوشش کرنے والے پولیس اہلکار کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق مصری شاہ کے علاقے میں اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کی گئی۔ یونیفارم میں ملبوس اہلکار نے ایک شہری سے اپنے اکاؤنٹ میں 25 ہزار روپے موبائل ایپ کے ذریعے منتقل کروائے اور رقم ادا کیے بغیر فرار ہونے کی کوشش کی۔

پولیس نے بروقت ریسپانس دیتے ہوئے پولیس اہلکار کو گرفتار کر لیا، گرفتار اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ایس پی سٹی عاطف امیر نے کہا کہ پولیس کی وردی عوام کے جان و مال کے تحفظ کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اختیارات کا غلط استعمال اور محکمہ کی بدنامی کا باعث بننے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

خلیجی بحران میں پاکستانی بندرگاہوں کی بڑھتی اہمیت

جمعرات اپریل 23 , 2026
Share عالمی سمندری نقل و حرکت 18 اپریل، 2026 کو آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش کے باعث مفلوج اور غیر یقینی صورت حال سے دوچار ہوگئی ہے، لیکن اس صورت حال میں پاکستانی بندگاہیں کیا متبادل کے طور پر سامنے آسکتی ہیں؟ علاقے میں کئی ماہ کے بڑھتے عدم استحکام کی […]

You May Like