امریکہ جاپان اور فلپائن کی مشترکہ مشقیں آگ سے کھیلنے کے مترادف: وزارت خارجہ چین

Share

چین نے امریکہ، جاپان اور فلپائن، تینوں ممالک کے ہزاروں فوجیوں کی سالانہ مشترکہ فوجی مشقوں کے آغاز کو ’آگ سے کھیلنا‘ کہا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکون نے کہا ہے کہ سکیورٹی کے نام پر آنکھیں بند کر کے خود کو ایک دوسرے کے ساتھ باندھنا صرف آگ سے کھیلنے کے مترادف ہو گا اور یہ انجام کار بیک فائر کرے گا۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

فلپائن اور امریکی افواج نے پیر کو تائیوان کے قریب ایک فلپائنی جزیرے پر سالانہ میری ٹائم سٹرائیک مشقیں شروع کی ہیں، جن کے بارے میں منیلا کے فوجی سربراہ نے کہا کہ یہ مشقیں ’حقیقی دنیا کے حالات‘ میں ان کی تیاری کو جانچیں گی۔

20 اپریل سے آٹھ مئی تک ہونے والی مشقیں ’بالیکاتن‘ کے نام سے جانی جاتی ہیں جس کا مطلب ’کندھے سے کندھے‘ ملانا ہے۔ ان مشقوں میں آسٹریلیا کو دوبارہ شامل کیا گیا ہے اور کینیڈا، فرانس، نیوزی لینڈ اور جاپان پہلی بار فعال شرکا کے طور پر ان میں شامل ہوں گے۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بلوچستان: مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، ترک شہری سمیت 10 قتل

ہفتہ اپریل 25 , 2026
Share مقامی حکام نے جمعرات کو بتایا ہے کہ بلوچستان کے علاقے دریگون میں مائننگ کمپنی نیشنل ریسورسز لمیٹڈ کی سائٹ پر مسلح افراد کے حملے میں ایک ترک شہری سمیت کمپنی کے 10 ملازم جان سے چلے گئے جبکہ واقعے میں دیگر آٹھ افراد زخمی بھی ہوئے۔ مقامی حکام اور […]

You May Like