پشاور اور نیویارک کو جڑواں شہر قرار دینے کا فیصلہ خوش آئند: گورنر کنڈی

Share

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے نیویارک کے پہلے مسلمان میئر ظہران ممدانی کے دفتر کے اشتراک سے پشاور اور نیویارک کو جڑواں شہر (Sister Cities) قرار دینے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

 گذشتہ ہفتے خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت نے کابینہ کے اجلاس میں پشاور اور نیویارک سٹی کو جڑواں شہر قرار دینے کے لیے مفاہمتی یادداشت کے مسودے کی منظوری دی، جس کا مقصد دونوں شہروں کے درمیان ثقافتی، تجارتی، معاشی، تعلیمی اور گورننس کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔

 فیصل کریم کنڈی نے منگل کی شب ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ یہ اشتراک خیبر پختونخوا کے لیے باعث فخر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’یہ شراکت داری تعلیم، نوجوانوں کی مہارتوں کی ترقی، ٹیکنالوجی، تجارت اور ثقافتی تبادلوں میں نئے مواقع پیدا کرے گی۔‘

 نیویارک سٹی کے میئر آفس نے خیبر پختونخوا کابینہ کی منظوری کے بعد دونوں شہروں کو جڑواں شہر قرار دینے کا مسودہ  منظور ی کے لیے گورنر ہاؤس کو ارسال کیا تھا۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

 گورنر فیصل کریم کنڈی نے اپنے بیان میں کہا: ’ہمارا وژن ہے کہ پشاور کو امن، مواقع اور عالمی روابط کے شہر کے طور پر بحال کیا جائے۔ یہ اشتراک پاکستان اور امریکہ کے عوام کے درمیان روابط کو مضبوط بناتا ہے اور خیبرپختونخوا کو اعتماد کے ساتھ عالمی نقشے پر نمایاں کرتا ہے۔‘

 انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ ’یہ شراکت داری ہمارے نوجوانوں کے لیے حقیقی مواقع اور دونوں عظیم شہروں کے درمیان دیرپا تعاون کی صورت اختیار کرے گی۔‘

پشاور اور نیو یارک کو جڑواں شہر قرار دینے کا فیصلہ خیبر پختونخوا کی کابینہ کے 23 جنوری کو ہونے والے اجلاس میں کیا گیا تھا۔

پشاور کے حوالے سے ابھی تک نیویارک اسمبلی میں قرارداد پاس پیش ہونے کی بات نہیں کی گئی ہے لیکن خیبر پختونخوا کابینہ نے معاہدے پر دستخط کرنے کی منظوری ضرور دی ہے۔ 

جڑواں شہروں کا نظریہ دوسری عالمی جنگ کے بعد ڈوئٹ ایسنحاور نے پیش کیا تھا تاکہ امریکہ کے دیگر ریاستوں کے ساتھ معاشی اور دیگر تعلقات بہتر بنا سکیں۔

جڑواں شہر قرار دینے کے لیے کسی دو شہروں کے منتخب میئر یا نمائندہ ہونا ضروری ہوتا ہے، تاکہ دونوں کے مابین معاہدے پر دستخط ہو سکیں۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بلوچستان حملوں کے سرپرستوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے: سلامتی کونسل

بدھ فروری 4 , 2026
Share اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ارکان نے منگل کو پاکستانی صوبہ بلوچستان میں ہونے والے حالیہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ ’ان قابلِ نفرت دہشت گردانہ کارروائیوں کے مرتکبین، منصوبہ سازوں، مالی معاونین اور سرپرستوں کو جواب دہ ٹھہرا کر انصاف کے کٹہرے […]

You May Like