ترلائی مسجد حملے کا ماسٹر مائنڈ اور چار سہولت کار پکڑے گئے: محسن نقوی

Share

پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہفتے کو بتایا ہے کہ ترلائی مسجد میں ہونے والے بم حملے کے چار سہولت کاروں اور ماسٹر مائنڈ کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہفتے کی شام اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس کی جس میں ان کا کہنا تھا گذشتہ رات تین بجے تک اس واقعے سے جڑے لوگ اور ماسٹر مائنڈ پکڑے جا چکے تھے۔

اسلام آباد کے مضافاتی علاقے ترلائی میں جمعہ کو امام بارگاہ سے متصل مسجد قصر خدیجۃ الکبریٰ میں خود کش حملہ ہوا تھا جس میں حکام کے مطابق 31 افراد جان سے گئے جبکہ 170 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

اس واقعے کے بعد ہفتے کو مرنے والوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس واقعے کے بعد ہونے والی پیش رفت کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ’دھماکے کے فوراً بعد پشاور اور نوشہرہ میں چھاپے مارے گئے جن میں چار سہولت کار پکڑے گئے۔‘

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے خیبرپختونخوا کے انسداد دہشت گردی کے ادارے (سی ٹی ڈی) کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’سی ٹی ڈی کے پی کے کی مدد سے اس واقعے سے جڑے تمام لوگوں اور ماسٹر مائنڈ کو رات 3 بجے تک پکڑے جا چکے تھے۔‘

محسن نقوی نے مزید کہا کہ ’سب سے اچھی بات یہ ہے کہ افغانستان سے تعلق رکھنے والا داعش کا ماسٹر مائنڈ بھی پکڑا گیا ہے۔

’مرکزی ماسٹر مائنڈ جس کا تعلق داعش سے ہے وہ ہماری حراست میں ہے۔‘

وزیر داخلہ کے مطابق ’اس سارے واقعے کی منصوبہ بندی اور ٹریننگ داعش افغانستان نے کی ہے اور افغانستان کے اندر ہوئی ہے۔‘

اس سے قبل اسلام آباد پولیس نے ہفتے انڈپینڈنٹ اردو کو تصدیق کی تھی کہ ترلائی کے ایک امام بارگاہ سے متصل مسجد میں ہونے والے دھماکے کے بعد مبینہ خودکش حملہ آور کے دو بھائیوں اور بہنوئی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

اسلام آباد پولیس کے اعلیٰ عہدے دار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا تھا کہ ’حملہ آور کا نام یاسر ہے جو گذشتہ برس مئی میں افغانستان‘ گیا تھا۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

تھائی لینڈ عام انتخابات: ووٹنگ کیسے اور پہلے سے کیا تیاری ہوتی ہے؟

ہفتہ فروری 7 , 2026
Share تھائی لینڈ میں کل (آٹھ فروری) کو ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جس کے بعد ملک کے نئے وزیرِ اعظم کا انتخاب ہوگا۔ ان انتخابات میں 500 نشستوں پر امیدواروں کا انتخاب ہوگا اور عوام اپنے پسندیدہ امیدواروں کو ووٹ […]

You May Like