امریکہ ایران مذاکرات کی کوشش درست سمت میں جاری ہے: پاکستان

Share

پاکستان کی وزارت خارجہ نے ہفتے کو کہا ہے کہ علاقائی ثالثی کی کوششیں بلا تعطل جاری ہیں جبکہ ایران نے واضح کیا کہ اس نے کبھی بھی اسلام آباد آنے سے انکار نہیں کیا اور وہ تنازع کے حتمی اور دیرپا حل کا خواہاں ہے۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے کہا کہ میڈیا میں یہ قیاس آرائیاں غلط ہیں کہ ایران کے وفد بھیجنے سے انکار کے باعث ثالثی کی کوششیں رک گئی ہیں۔

انہوں نے ان رپورٹس کو مسترد کیا جن میں کہا جا رہا تھا کہ علاقائی حمایت یافتہ اس اقدام میں تعطل پیدا ہو گیا ہے، اور کہا کہ امن کی کوششیں درست سمت میں جاری ہیں۔

اس دوران نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ  اسحاق ڈار نے آج شب ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے بات کی۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر اپنے خیالات کا تبادلہ کیا۔

اسحاق ڈار نے پاکستان کی ان تمام کوششوں کی حمایت کا اعادہ کیا جو کشیدگی کم کرنے کے لیے کی جا رہی ہیں اور اس بات پر زور دیا کہ مسائل کا حل مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعے ہونا چاہیے۔

موجودہ حالات کے پیشِ نظر دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطے کو جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

اس سے قبل ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس  پر ایک پوسٹ میں کہا کہ تہران نے ’کبھی بھی اسلام آباد آنے سے انکار نہیں کیا بلکہ وہ تنازع کے حتمی اور دیرپا‘ خاتمے کا خواہاں ہے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

عراقچی نے مزید لکھا: ’ہم پاکستان کی کوششوں کے بے حد مشکور ہیں اور ہم نے کبھی بھی اسلام آباد آنے سے انکار نہیں کیا۔‘

انہوں نے مزید کہا: “ہماری توجہ اس بات پر ہے کہ ہم پر مسلط کی گئی اس غیر قانونی جنگ کا حتمی اور دیرپا خاتمہ کن شرائط پر ممکن ہے۔‘

پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے عراقچی کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس وضاحت کو سراہتے ہیں۔

سفارتی ماہرین کے مطابق پاکستان، علاقائی شراکت داروں کی حمایت سے، اب بھی واشنگٹن اور تہران کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوشش کر رہا ہے۔ تاہم، مجوزہ مذاکرات کے لیے ابھی کوئی تاریخ مقرر نہیں کی گئی اور یہ بھی واضح نہیں کہ یہ بات چیت براہِ راست ہوگی یا بالواسطہ۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

یو اے ای کو رقم واپسی، پاکستان نے ’گمراہ کن‘ خبریں مسترد کردیں

پیر اپریل 6 , 2026
Share پاکستان نے ہفتے کو ان حالیہ گمراہ کن اور بے بنیاد تبصروں کو مسترد کردیا ہے، جو سٹیٹ بینک میں رکھے گئے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے مالی ذخائر کے حوالے سے گذشتہ روز سامنے آئے تھے۔ عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) سے 7 ارب ڈالر […]

You May Like