فرنچ اوپن: انعامی رقم پر تنازع، کھلاڑیوں نے ایونٹ کے بائیکاٹ کی دھمکی دے دی

Share

ویمنز کی عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار آرینا سبالینکا نے گرینڈ سلیم ٹورنامنٹس کو خبردار کیا ہے کہ اگر کھلاڑیوں کے مطالبات پورے نہ کیے گئے تو بائیکاٹ کا امکان بڑھ سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آرینا سبالینکا سمیت 20 نمایاں کھلاڑیوں نے حال ہی میں ایک بیان جاری کرتے ہوئے فرنچ اوپن کی انعامی رقم پر شدید مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

ان کا مؤقف ہے کہ ٹورنامنٹس کی آمدنی میں کھلاڑیوں کا حصہ کم ہے جبکہ اصل کشش بھی وہی ہوتے ہیں۔

کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ رواں سال رولانڈ گیروس میں انعامی رقم کل آمدنی کے 15 فیصد سے بھی کم ہوگی، جسے 22 فیصد تک بڑھانے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

اس کے علاوہ پلیئر ویلفیئر پروگرامز میں سرمایہ کاری اور بہتر نمائندگی بھی ان کے اہم مطالبات میں شامل ہیں۔

سبالینکا کے مطابق ٹینس کا اصل حسن کھلاڑیوں سے ہے اور انہی کی وجہ سے شائقین کو تفریح ملتی ہے، اس لیے انہیں زیادہ معاوضہ ملنا چاہیے۔

امریکی اسٹار کوکو گاف نے بھی اس مؤقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اجتماعی اقدام سے ہی تبدیلی ممکن ہے اور یہ صرف موجودہ نہیں بلکہ مستقبل کے کھلاڑیوں کے لیے بھی اہم ہے۔

تاہم عالمی نمبر تین ایگا سواتیک نے بائیکاٹ کو قدرے سخت قدم قرار دیتے ہوئے مذاکرات کو ترجیح دینے پر زور دیا ہے۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You May Like