عوام پر مہنگائی کا نیا وار؛ چینی کی قیمت نے ڈبل سنچری مکمل کرلی

Share

ملک بھر میں چینی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور کئی شہروں میں فی کلو چینی کی قیمت ڈبل سنچری (یعنی 200 روپے) کو چھو چکی ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں چینی کی اوسط قیمت 188 روپے 44 پیسے فی کلو تک جا پہنچی ہے۔

رپورٹ کے مطابق صرف ایک ہفتے کے دوران چینی کی اوسط قیمت میں 3 روپے 52 پیسے فی کلو کا اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔ گزشتہ ہفتے یہ قیمت 184 روپے 92 پیسے فی کلو تھی۔ ادارہ شماریات کے مطابق کراچی، اسلام آباد اور راولپنڈی جیسے بڑے شہروں میں چینی کی قیمت زیادہ سے زیادہ 200 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے۔

اعداد و شمار پر نظر ڈالیں تو اندازہ ہوتا ہے کہ چینی کی قیمت میں صرف ہفتہ وار ہی نہیں بلکہ سالانہ بنیادوں پر بھی اضافہ ہوا ہے۔ ایک سال قبل چینی کی اوسط قیمت 145 روپے 88 پیسے فی کلو تھی، یعنی ایک سال کے اندر فی کلو چینی 42 روپے 56 پیسے مہنگی ہو چکی ہے۔

اقتصادی ماہرین کے مطابق یہ اضافہ صرف صارفین کی جیب پر بوجھ نہیں ڈال رہا بلکہ صنعتی شعبوں، خاص طور پر بیکری، مشروبات اور کنفیکشنری صنعت پر بھی گہرے اثرات ڈال رہا ہے۔ مہنگائی کے اس نئے وار سے عام شہری پہلے سے جاری معاشی دباؤ میں مزید پس کر رہ گئے ہیں۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

اسرائیلی فوج کا ترک قبرستان پر دھاوا، قبریں کھود کر باقیات چرا لیں: غزہ وزارت اوقاف

ہفتہ جولائی 12 , 2025
Share غزہ کی وزارت اوقاف نے جمعرات کو اسرائیلی فوج کی طرف سے جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس کے مغرب میں واقع المواصل کے تاریخی ترک قبرستان پر ٹینکوں اور بلڈوزروں کے ساتھ دھاوے کی مذمت کی ہے۔ وزارت اوقاف نے اپنے بیان میں اسرائیلی کارروائی کو ’گھناؤنا جرم‘ […]

You May Like