کینیڈا فلسطینی ریاست تسلیم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے: مارک کارنی

Share

فرانس اور برطانیہ کے بعد کینیڈین وزیر اعظم نے بھی بدھ کو کہا کہ کینیڈا اقوام متحدہ میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے ارادہ رکھتا ہے۔

کینیڈا سے قبل فرانس اور کینیڈا ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کر چکے ہیں۔

سب سے پہلے فرانس کے صدر فرانسیسی صدر ایمانوئل میکروں نے اعلان کیا تھا کہ وہ ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کریں گے۔

اس کے بعد برطانوی وزیر اعظم کیئر سٹارمر نے منگل کو کہا تھا کہ اگر اسرائیل نے غزہ میں جنگ بندی پر رضامندی ظاہر نہ کی، اقوام متحدہ کو امداد پہنچانے کی اجازت نہ دی اور پائیدار امن کے لیے دیگر اقدامات نہ کیے تو برطانیہ ستمبر میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لے گا۔

اب خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی نے بھی بدھ کو اعلان کیا کہ حقیقت یہ ہے کہ غزہ کے لوگوں کی بھوک، اس بات کا مطلب ہے کہ ’ایک فلسطینی ریاست کا امکان در حقیقت ہماری آنکھوں کے سامنے ہے۔‘

مارک کارنی نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’کینیڈا ستمبر 2025 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے دوران فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔‘

 

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

کینیڈین وزیر اعظم مارک کارنی نے کہا کہ مجوزہ تسلیم جزوی طور پر فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے دی گئی بارہا یقین دہانیوں پر مبنی ہے، جو اقوام متحدہ میں ریاستِ فلسطین کی نمائندگی کرتی ہے  کہ وہ اپنی حکمرانی کے نظام میں اصلاحات کر رہی ہے اور 2026 میں عام انتخابات کروانے کے لیے تیار ہے جن میں حماس کا کوئی کردار نہیں ہو سکتا۔

اس سے قبل کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی اسرائیل پر تنقید کرتے ہوئے اسے غزہ میں انسانی بحران کے سدباب میں ناکامی کا ذمہ دار ٹھہرا چکے ہیں۔

تاہم اسرائیل اور اس کے قریبی اتحادی امریکہ نے مارک کارنی کے بیان کو مسترد کیا ہے۔

دوسری جانب فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے کینیڈا کے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے ’تاریخی‘ فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق فلسطینی نیوز ایجنسی وفا نے رپورٹ کیا ہے کہ محمد عباس نے کینیڈا کے وزیر اعظم سے فون پر گفتگو کے بعد کہا ’فلسطین کو تسلیم کرنے کے حوالے سے کینیڈا کے تاریخی مؤقف کی ہم قدر کرتے ہیں، جو خطے میں امن، استحکام اور سلامتی کو فروغ دے گا۔‘


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

9 مئی مقدمات: عمر ایوب، زرتاج گل سمیت پی ٹی آئی کے  100 سے زیادہ رہنماؤں کو قید

جمعرات جولائی 31 , 2025
Share پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے لگ بھگ دو سال قبل نو مئی کو جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں تحریک انصاف کے رہنماؤں عمر ایوب اور زرتارج گل سمیت 108 ملزمان کو قید کی سزا سنائی ہے۔ جبکہ فواد چوہدری اور زین […]

You May Like