ڈنمارک: چڑیا گھر کی شکاری جانوروں کی خوراک کے لیے پالتو جانور عطیہ کرنے کی اپیل

Share

ڈنمارک کے ایک چڑیا گھر نے اپنے عوام سے شکاری جانوروں کے لیے چھوٹے پالتو جانور بطور خوراک عطیہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

آلبورگ چڑیا گھر نے کہا ہے کہ وہ ’جانوروں کی فلاح اور پیشہ ورانہ دیانت داری کے طور پر‘ چڑیا گھر میں موجود جانوروں کے لیے قدرتی غذا چاہتا ہے۔

چڑیا گھر نے یقین دہانی کرائی ہے کہ پالتو جانوروں کو تربیت یافتہ عملہ آرام سے مارے گا۔

شمالی ڈنمارک کے اس چڑیا گھر نے فیس بک پوسٹ میں وضاحت کی ہے کہ ’اگر آپ کے پاس کوئی صحت مند جانور ہے جسے آپ کسی وجہ سے دینا چاہتے ہیں تو بلا جھجھک ہمیں عطیہ کر دیں۔‘

چڑیا گھر نے گنی پگ، خرگوش اور مرغیوں کو ممکنہ عطیات کی مثال کے طور پر پیش کیا۔

چڑیا گھر کے مطابق: ’ان جانوروں کو مارنے کے بعد انہیں خوراک کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔‘

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

چڑیا گھر کا کہنا ہے کہ ’اس طرح کچھ بھی ضائع نہیں ہوتا اور ہم اپنے شکاری جانوروں کی قدرتی حرکات، خوراک اور بہبود کو یقینی بناتے ہیں۔‘

پالتو جانور عطیہ کرنے کی اس آن لائن اپیل کے ساتھ ایک جنگلی بلی کی تصویر دی گئی ہے جس نے منہ کھول کر دانت نکالے ہوئے ہیں۔ چڑیا گھر کی ویب سائٹ کا لنک بھی دیا گیا ہے، جہاں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ادارہ گھوڑوں کے عطیے میں بھی دلچسپی رکھتا ہے۔

چڑیا گھر سے مزید معلومات کے لیے فوری طور پر رابطہ نہیں ہو سکا۔ ادارے نے دیگر پالتو جانور یا حیوانات کو ممکنہ عطیات میں شامل نہیں کیا۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

باجوڑ جرگے کی وزیر اعلیٰ گنڈاپور سے ملاقات، علاقے میں آپریشن نہ کرنے کی درخواست

پیر اگست 4 , 2025
Share خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ کے جرگے نے پیر کو صوبائی حکومت کے سامنے علاقے میں امن کی بحالی، آپریشن نہ کرنے اور نقل مکانی پر مجبور نہ کرنے کی سفارشات رکھتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف متحد ہونے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔  وزیر اعلیٰ ہاؤس سے […]

You May Like