عراق: واٹر ٹریٹمنٹ سٹیشن سے کلورین کا اخراج، 621 زائرین ہسپتال منتقل

Share

عراق میں کربلا اور نجف کے درمیانی راستے پر اتوار کو واٹر ٹریٹمنٹ سٹیشن سے کلورین گیس کے اخراج کے باعث 600 سے زائد زائرین کو سانس لینے میں دشواری پیش آئی، جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔

عراقی وزارتِ صحت کے مطابق کلورین گیس کے اخراج کے بعد دم گھٹنے کے 621 کیسز رپورٹ ہوئے، تاہم تمام متاثرہ افراد کو ضروری طبی امداد فراہم کر دی گئی اور وہ صحت یاب ہو کر ہسپتال سے رخصت ہو گئے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

یہ واقعہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب اس روٹ پر پیش آیا جہاں سے لاکھوں شیعہ زائرین اربعین کے موقع پر کربلا کی طرف روانہ ہوتے ہیں۔

زائرین کی حفاظت پر مامور سکیورٹی فورسز کے مطابق کلورین گیس کا اخراج کربلا-نجف روڈ پر واقع ایک واٹر سٹیشن سے ہوا۔

عراق میں کئی دہائیوں سے جاری تنازعات اور بدعنوانی کے باعث بیشتر بنیادی ڈھانچہ تباہ حالی کا شکار ہے اور حفاظتی معیارات پر عملدرآمد میں شدید کمی پائی جاتی ہے۔

گزشتہ ماہ مشرقی شہر کوٹ میں ایک شاپنگ مال میں آگ لگنے سے 60 سے زائد افراد جان سے گئے تھے، جن میں سے بیشتر کی موت کی وجہ بیت الخلا میں دم گھٹنا تھی۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کراچی ٹریفک حادثے میں بھائی بہن کی موت، 7 ڈمپر نذر آتش: پولیس

اتوار اگست 10 , 2025
Share پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کی راشد منہاس روڈ پر اتوار کی صبح پولیس کے مطابق ’ٹریفک حادثے‘ میں موٹر سائیکل پر سوار بھائی اور بہن جان سے گئے۔ مشتعل ہجوم نے شہر میں سات ڈمپرز کو نذر آتش کر دیا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے واقعے کے […]

You May Like