پرتشدد احتجاج میں 5000 اموات: ایرانی اہلکار

Share

ایران میں ایک سینیر اہلکار نے اتوار کو انکشاف کیا کہ ملک میں حالیہ احتجاجی مظاہروں کے دوران اموات کی تعداد پانچ ہزار تک پہنچ چکی ہے، جن میں تقریباً 500 سکیورٹی اہلکار شامل ہیں۔

اہلکار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر روئٹرز سے گفتگو میں دعویٰ کیا کہ ’دہشت گردوں اور مسلح فسادیوں‘ نے معصوم ایرانیوں کو قتل کیا۔

اہلکار کے مطابق سب سے شدید جھڑپیں اور سب سے زیادہ اموات ایران کے شمال مغربی کرد علاقوں میں ہوئیں جو پہلے ہی بدامنی اور تشدد کا شکار رہا ہے جہاں علیحدگی پسند بھی سرگرم ہیں۔

انہوں نے اسرائیل اور بیرون ملک مسلح گروہ پر مظاہرین کی مدد اور پشت پناہی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ’اموات کی حتمی تعداد میں اب نمایاں اضافہ متوقع نہیں۔‘

ایرانی حکام اکثر احتجاج کو ’غیر ملکی سازش‘ کا نتیجہ قرار دیتے ہیں۔ اس بار بھی اہلکاروں نے زور دیا کہ ’ایران کے دشمن‘ کشیدگی کو ہوا دے رہے ہیں جبکہ اسرائیل رواں سال جون میں ایران پر حملے بھی کر چکا ہے۔

ادھر امریکی میں قائم انسانی حقوق کی تنظیم ’ہرانا‘ کے مطابق حالیہ واقعات میں اموات کی مصدقہ تعداد 3,308 ہے جب کہ 4,382 کیسز کا اب بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

گروپ نے 24 ہزار سے زیادہ گرفتاریوں کا دعویٰ بھی کیا ہے۔ 

ٹرمپ بدامنی کے ذمہ دار: خامنہ ای

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مظاہروں کے دوران ہونے والی اموات  کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اپنے ایک حالیہ بیان میں انہوں نے کہا: ’امریکی صدر نے ایرانی قوم کو نقصان پہنچایا، اموات کی ذمہ داری انہی پر ہے۔‘

مظاہرے 28 دسمبر کو مہنگائی اور معاشی مشکلات کے خلاف شروع ہوئے تھے اور رفتہ رفتہ ایران میں مذہبی حکمرانی کے خاتمے کے مطالبات میں تبدیل ہو گئے۔

ٹرمپ نے متعدد مواقع پر ایران کے خلاف ’سخت کارروائی‘ کی دھمکیاں دیں مگر ایک موقع پر تہران کی جانب سے مبینہ پھانسیوں کا منصوبہ ترک کرنے پر ’شکریہ‘ بھی ادا کیا۔

دوسری جانب ایران نے ٹرمپ کے اس بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ’ایسی کوئی منصوبہ بندی نہیں تھی۔‘


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ٹرمپ کی پاکستانی وزیر اعظم کو غزہ امن بورڈ میں شامل ہونے کی دعوت

اتوار جنوری 18 , 2026
Share پاکستان کے دفتر خارجہ نے اتوار کو بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کے لیے مجوزہ ’بورڈ آف پیس‘ میں وزیر اعظم شہباز شریف کو شامل ہونے کی دعوت دی ہے۔ اسلام آباد میں دفتر خارجہ نے میڈیا کے سوالات کے جواب میں ایک بیان جاری کیا […]

You May Like