حماس نے غزہ میں نئے فائر بندی منصوبے سے اتفاق کر لیا: ذرائع

Share

فلسطینی گروپ حماس کے ایک ذرائع نے پیر کو اے ایف پی کو بتایا کہ حماس نے غزہ میں فائر بندی کی ایک نئی تجویز پر اتفاق کر لیا ہے۔

حماس کے ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اے ایف پی کو بتایا ’حماس نے اپنا جواب ثالثوں کو پہنچا دیا ہے، جس میں تصدیق کی گئی ہے کہ حماس اور دھڑوں نے بغیر کسی ترمیم کی درخواست کے فائر بندی کی نئی تجویز پر اتفاق کیا ہے۔‘

اس سے قبل آج ایک فلسطینی اہلکار نے اے ایف پی کو بتایا تھا کہ ثالثوں نے ابتدائی طور پر 60 دن کی فائر بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کی تجویز پیش کی تھی۔

خبر رساں ادارے روئٹرز نے بھی خبر دی کہ حماس نے ثالثوں کو مطلع کر دیا ہے کہ اس نے غزہ میں فائر بندی کی تازہ ترین تجویز کو منظور کر لیا ہے۔

اس پیش رفت پر اسرائیلی حکومت کا فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

مصر اور قطر کے ثالثوں کی کوششیں، ساتھ ہی امریکی مداخلت، ابھی تک ایک طویل المدتی فائر بندی حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔

23 ویں ماہ بھی جاری اسرائیلی جارحیت نے غزہ کی پٹی میں شدید انسانی بحران پیدا کر دیا ہے۔

حماس کے ہمراہ غزہ میں لڑنے والے اسلامی جہاد نامی گروپ کے ایک ذرائع نے اے ایف پی کو بتایا کہ منصوبہ میں 60 دن کی فائر بندی شامل ہے ’جس دوران 10 اسرائیلی قیدیوں کو زندہ رہا کیا جائے گا، ساتھ ہی کچھ لاشیں بھی واپس کی جائیں گی۔

اسی ذرائع نے بتایا کہ ’باقی قیدیوں کو دوسرے مرحلے میں رہا کیا جائے گا اور اس کے فوراً بعد بڑے معاہدے کے لیے مذاکرات شروع ہوں گے تاکہ تنازعے کا مستقل خاتمہ ممکن ہو سکے، جس میں بین الاقوامی ضمانتیں شامل ہوں گی۔‘


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

 14 اگست کو بلوچستان کو بڑی دہشت گردی سے بچایا گیا: وزیراعلیٰ بگٹی

پیر اگست 18 , 2025
Share بلوچستان کے وزیراعلٰی سرفراز بگٹی نے پیر کو کہا ہے کہ عسکریت پسند 14 اگست کو صوبے میں جشن آزادی منانے والوں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے لیکن سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے بڑی تباہی سے صوبے کو بچا لیا گیا۔ بلوچستان ملک کا رقبے کے لحاظ سے […]

You May Like