کراچی میں مختلف مقامات پر پولیس مقابلے، 3 زخمیوں سمیت 4 ملزمان گرفتار، ایک فرار

Share

کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلوں کے دوران 3 زخمیوں سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

پولیس کے مطابق نارتھ کراچی کے علاقے اجمیرنگری میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

گرفتار ملزم کی شناخت حفیظ کے نام سے ہوئی ہے جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ اس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

ادھر فیڈرل بی ایریا کے علاقے جوہرآباد میں بھی پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک زخمی سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں نوید اور عبداللہ شامل ہیں جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی۔

دوسری جانب فیڈرل بی ایریا بلاک 5  میں پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

اس حوالے سے ایس ایس پی سینٹرل عمران خان نے بتایا کہ گرفتار ملزم کی شناخت بلال ولد عبدالمومن کے نام سے ہوئی ہے جبکہ اس کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق زخمی ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ اور موبائل فون بھی برآمد ہوا ہے جبکہ ملزم کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

رجب بٹ کا اپنی اہلیہ ایمان فاطمہ سے شادی ختم کرنے کا باقاعدہ اعلان

اتوار مارچ 8 , 2026
Shareپاکستانی یوٹیوبر اور فیملی وی لاگر رجب بٹ نے اپنی اہلیہ ایمان فاطمہ سے شادی ختم کرنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ رجب بٹ نے 2024ء میں ایمان فاطمہ سے شادی کی تھی جس کی تقریبات سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں اور مداحوں نے اس جوڑے کو کافی […]

You May Like