حیدرآباد میں پولیس مقابلہ، بدنام زمانہ منشیات ڈیلر لال بخش عرف نانو ہلاک

Share

ٹنڈو یوسف میں فتح باغ کے قریب پولیس اور منشیات فروشوں کے درمیان مبینہ مقابلے میں بدنام زمانہ منشیات ڈیلر لال بخش عرف نانو ہلاک ہوگیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق منشیات فروشوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے کارروائی کی تو ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی جس کے جواب میں پولیس نے بھی فائرنگ کی۔

فائرنگ کے تبادلے کے دوران ملزم لال بخش عرف نانو ہلاک ہوگیا جبکہ اس کے دیگر ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم کی لاش سول اسپتال منتقل کر دی گئی ہے جبکہ اس کے قبضے سے پستول اور بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی ہے۔

ترجمان کے مطابق لال بخش عرف نانو کرسٹل آئس اور چرس کا نامی گرامی ڈیلر تھا اور وہ منشیات فروشی، پولیس مقابلوں سمیت دیگر سنگین نوعیت کے 14 سے زائد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک دن کمی کے بعد آج پھر بڑا اضافہ

منگل مارچ 10 , 2026
Shareسونے کی عالمی ومقامی مارکیٹوں میں ایک دن کمی کے بعد آج پھر بڑا اضافہ ریکارد ہوگیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج منگل کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 62ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ہوا، جس کے بعد نئی عالمی قیمت 5ہزار 168ڈالر فی اونس کی سطح پر […]

You May Like