اسرائیل پر پابندیوں کیلئے کابینہ کی حمایت نہ ملنے پر نیدرلینڈز کے وزیر خارجہ مستعفی

Share

ایمسٹرڈیم: نیدرلینڈز کے وزیر خارجہ کیسپر ویلڈکیمپ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ غزہ میں جاری اسرائیلی فوجی حملوں کے خلاف سخت اقدامات اور اضافی پابندیوں کے لیے کابینہ کی حمایت حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

ویلڈکیمپ نے اپنے استعفیٰ میں واضح کیا کہ وہ کابینہ کے دیگر اراکین کو قائل کرنے میں ناکام رہے کہ اسرائیل کے خلاف مزید بامعنی اور عملی اقدامات کیے جائیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ: "میں دیکھ رہا ہوں کہ غزہ کی سرزمین پر کیا ہو رہا ہے، اور اگرچہ ایک کابینہ کے طور پر ہم نے پہلے بھی کئی اقدامات کیے ہیں لیکن مزید اقدامات کے لیے مجھے بار بار مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔"

ویلڈکیمپ نے کہا کہ نیدرلینڈز کو اپنے سابقہ اقدامات پر شرمندگی نہیں ہونی چاہیے، تاہم وہ سمجھتے ہیں کہ حالات کے پیش نظر مزید مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے۔

یہ استعفیٰ ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب یورپ کے کئی ممالک فلسطینی عوام پر اسرائیلی حملوں کے خلاف آواز بلند کر رہے ہیں، جبکہ نیدرلینڈز میں عوام بھی مسلسل احتجاج کر رہے ہیں۔

گزشتہ ہفتوں میں نیدرلینڈز کے دارالحکومت ایمسٹرڈیم میں ہزاروں شہریوں نے غزہ کے شہید بچوں کی یاد میں 8 ہزار جوتے رکھ کر منفرد احتجاج کیا تھا، جس کا مقصد عالمی برادری کو اسرائیلی جارحیت کے خلاف عملی اقدامات پر مجبور کرنا تھا۔

 


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

خیبرپختونخوا حکومت کی سرپرستی میں دو کوہ پیماؤں نے تریچ میر چوٹی سر کر لی

اتوار اگست 24 , 2025
Share خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے تریچ میر کی 75 ویں پلاٹینیم جوبلی تقریبات کے سلسلے میں سرکاری سطح پر منعقدہ سمٹ میں دو کوہ پیماؤں نے ہندوکش پہاڑی سلسلے میں واقع اس بلند ترین چوٹی کو سر کر لیا ہے۔ ہندوکش جنوبی و وسطی ایشیا کے پہاڑوں پر مشتمل پہاڑی […]

You May Like