بنوں ایف سی مرکز خود کش حملے کا آپریشن مکمل، 6 حملہ آور مارے گئے: پولیس

Share

خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں پولیس کے مطابق فرنٹیئر کانسٹبلری (ایف سی) لائن پر خود کش حملے کے بعد حملہ آوروں کے خلاف کارروائی مکمل ہوگئی ہے جس کے دوران تمام یعنی چھ حملہ آور مارے گئے۔

پولیس کے مطابق خود کش حملے اور اس کے بعد آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز کے چھ اہلکار بھی جان سے گئے جبکہ 16 اہلکار زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

بنوں پولیس کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق عسکریت پسندوں نے بنوں میں واقع ایف سی لائن کی عمارت سے بارود سے بھری گاڑی ٹکرائی اور اس کے بعد اندر داخل ہونے کی کوشش کی۔

بنوں پولیس کا کہنا ہے کہ ’حملے کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی انسپکٹر جنرل بنوں ریجن سجاد خان اور ضلعی پولیس سربراہ سلیم عباس کلاچی کی نگرانی میں آپریشن کا آغاز کیا گیا جس کے دوران چھ حملہ آور مارے گئے۔‘

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

کارروائی میں حصہ لینے والے سکیورٹی فورسز کی اہلکاروں کے لیے صوبائی پولیس سربراہ(آئی جی) ذولفقار حمید کی جانب سے تعریفی اسناد اور نقد انعام کا بھی اعلان کیا گیا۔

عسکریت پسندوں کے خلاف تقریباً 10 گھنٹے جاری رہنے والی کارروائی کے دوران ایف سی لائن کے دونوں اطراف کے راستے سیل کیے گئے تھے۔

پولیس کے مطابق خود کش حملے کے نتیجے میں قریبی دکانوں عمارتوں کو نقصان بھی پہنچا ہے۔

بنوں میں اس سے پہلے بھی اس قسم کے شدت پسندی کے واقعات سامنے آئے ہیں جس میں بنوں پولیس کمپاؤنڈ پر حملہ بھی شامل ہے۔

اسی طرح 2022 میں بنوں سی ٹی ڈی کی عمارت میں زیر حراست عسکریت پسندوں نے ایک اہلکار سے اسلحہ چھین کر دیگر اہلکاروں کو یرغمال بنایا تھا۔

عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن کیا گیا تھا جس میں 25 عسکریت پسندوں کو مارا گیا تھا جبکہ 10 عسکریت پسند قیدیوں نے ہتھیار ڈال دیے تھے۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پی ٹی آئی نے کالا باغ ڈیم پر علی امین گنڈا پور کے بیان کی مخالفت کر دی

منگل ستمبر 2 , 2025
Share پاکستان تحریک انصاف نے منگل کو اپنے ہی رہنما اور خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کے اس بیان کی مخالفت کر دی ہے جس میں انہوں نے کالا باغ ڈیم کو ملک کے مفاد میں قرار دیتے ہوئے اس کی حمایت کی ہے۔ کالا باغ […]

You May Like