کے پی کے انکار پر بلٹ پروف گاڑیاں بلوچستان کو دے رہے ہیں: محسن نقوی

Share

پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی نے بدھ کو خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے  وفاقی حکومت کی فراہم کردہ بلٹ پروف گاڑیاں لینے سے انکار کرنے پر وہی گاڑیاں بلوچستان کو دینے کا اعلان کیا ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے یہ اعلان وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی درخواست پر کیا۔

خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے پیر کو صوبے میں دہشت گردی کی تازہ لہر کا ذمہ دار وفاقی حکومت کی ’غلط پالیسی‘ کو ٹھراتے ہوئے کہا تھا کہ وفاقی حکومت صوبے کو دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کے لیے مختص فنڈز فراہم کر رہی ہے اور نہ ہی دیگر آئینی حقوق دے رہی ہے۔

انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ وزیر داخلہ کی فراہم کردہ بلٹ پروف گاڑیاں ’خراب اور پرانی‘ ہیں۔ انہوں نے یہ گاڑیاں واپس کرنے کا کہا تھا۔

بلوچستان کے وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے منگل کو ایکس پر لکھا تھا کہ خیبر پختونخوا کی طرح ان کا صوبہ بھی دہشت گردی سے متاثر ہے۔ 

انہوں نے اپیل کی کہ اگر صوبہ خیبر پختونخوا بلٹ پروف گاڑیاں لینے سے منع کر رہا ہے تو انہیں بلوچستان کو دے دیا جائے تاکہ دہشت گردی کا موثر تدارک ہو سکے۔

محسن نقوی نے آج سرفراز بگٹی کی ٹویٹ کے جواب میں ایکس پر معاملہ اٹھانے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں اضافے کے لیے یہ گاڑیاں فوری طور پر بلوچستان بھیجی جائیں گی۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پاکستان میں دو صوبوں بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

منگل کو وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے آفریدی کے گاڑیوں سے متعلق بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ ’بدقسمتی‘ کی بات ہے کہ وزیر اعلیٰ آفریدی محض سیاسی پوائنٹ سکورنگ کے لیے مرکز کو کمزور دکھانے کی خاطر ضروری سامان واپس کر رہے ہیں۔

انہوں نے الزام لگایا کہ خیبر پختونخوا کی حکومت کوئی جنگ نہیں لڑ رہی بلکہ صرف وقت ضائع کر رہی ہے اور غیر ضروری تماشا کھڑا کر رہی ہے۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پانچ بنگلہ دیشی جنرل ’انسانیت کے خلاف جرائم‘ کے الزام میں گرفتار

بدھ اکتوبر 22 , 2025
Share بنگلہ دیش کی ایک عدالت نے بدھ کو 15 اعلیٰ فوجی افسران کو 2024 میں حکومت الٹنے کے دوران جبری گمشدگیوں اور مظالم کے الزام میں ریمانڈ پر بھیج دیا۔   یہ پہلی بار ہے جب بنگلہ دیش میں جبری گمشدگیوں کے باضابطہ الزامات عائد کیے گئے ہیں اور پہلی مرتبہ […]

You May Like