کراچی، جھگڑے کے دوران تیز دھار آلے کے وار سے شخص جاں بحق، بھائی زخمی

Share


کراچی:

شہر قائد کے علاقے سہراب گوٹھ سپرمارکیٹ کے قریب جھگڑے کے دوران تیز دھار آلے کے وار سے ایک شخص جاں بحق جبکہ اس کا بھائی زخمی ہو گیا۔

لاش اور زخمی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

چھیپا ترجمان کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 35 سالہ سراج کے نام سے ہوئی ہے جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی جھگڑے کے دوران پیش آیا جس میں تیز دھار آلے سے حملہ کیا گیا۔

سراج کا بھائی جمعہ خان بھی حملے میں زخمی ہوا جسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پاکستان اور امریکی کمپنیوں کے درمیان 50 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا معاہدہ

منگل ستمبر 9 , 2025
Share پاکستان اور امریکہ کی بڑی کمپنیوں کے درمیان پیر کو اسلام آباد میں معدنیات اور لاجسٹکس کے شعبوں میں تعاون کے لیے اہم مفاہمتی یادداشتوں (ایم او یوز) پر دستخط ہوئے جن کے تحت ابتدائی طور پر پاکستان کے معدنی شعبے میں تقریباً 50 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری […]

You May Like