خضدار: سحر اسکلز ڈویلپمنٹ انسٹیٹیوٹ خواتین کی خود مختاری کا استعارہ بن گیا

Share

خضدار( بیورورپوٹ) ماہر تعلیم سابق ڈویژنل ڈائریکٹر ایجوکیشن حافظ عبدالعزیز کرد، معروف ماہر تعلیم و محقق پروفیسر انعام اللہ مینگل، البراق اکیڈمی کے سربراہ مفتی عبدالقادر آئی بی آئی سکولنگ سسٹم کے ڈائریکٹر میر عبدالحمید قمبرانی نے کہا ہیکہ ڈائریکٹر سحراسکلز ڈولپمنٹ انسٹیٹیوٹ و چیئرہرسن الفواد فاونڈیشن محترمہ فرزانہ سحرجاموٹ .ایک ایسی باہمت، نڈر اور باوقار خاتون ہے جس نے خضدار جیسے روایتی اور قبائلی معاشرے میں رہتے ہوئے عوامی خدمت کا جو بیڑا اٹھایا، وہ صرف ایک انفرادی قدم نہیں بلکہ پورے معاشرے کے لیے روشنی کا چراغ بن چکا ہے۔جہاں بہت سے لوگ حالات، مجبوریوں، وسائل کی کمی اور معاشرتی دباؤ کو جواز بنا کر پیچھے ہٹ جاتے ہیں، وہاں فرزانہ سحر نے ثابت کیا کہ اگر نیت نیک ہو، ارادے مضبوط ہوں اور دل میں انسانیت کی خدمت کا جذبہ ہو تو نہ کوئی طوفان راہ روک سکتا ہے اور نہ کوئی روایت دیوار بن سکتی ہے۔ایک خاتون ہوکر صرف ایک نہیں، بلکہ دو فلاحی اداروں کو کامیابی سے چلانا، خواتین کو ہنر دینا، غریبوں اور یتیموں کے لیے آواز بننا… یہ سب کچھ فرزانہ سحر کے حوصلے، ایثار اور جذبے کی مثالیں ہیں۔ الفواد فاؤنڈیشن اور سحر اسکلز ڈویلپمنٹ انسٹیٹیوٹ آج صرف ادارے نہیں، بلکہ امید کے وہ چراغ ہیں جن سے سینکڑوں گھروں میں روشنی ہے۔فرزانہ سحر نے ایک پیغام دیا ہےخواتین کمزور نہیں ہوتیں، اگر وہ چاہیں تو وہ تاریخ لکھ سکتی ہیں۔یقیناً، وہ آنے والی نسلوں کے لیے ایک جیتی جاگتی مثال ہیں۔ سلام ہے اس عظیم بیٹی کو، جو مشکلات سے نہ گھبرائی، بلکہ ان سے ٹکرا کر اپنا راستہ خود بنایاان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سحراسکلز ڈولپمنٹ انسٹیٹیوٹ کے خصوصی دورے کے موقعے پرخطاب کرتے ہوئے کیا اس موقعے پر معزز مہمانوں نے
سحراسکلز ڈولپمنٹ انسٹیٹیوٹ کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی دورہ کیا، جن میں ڈریس میکنگ، بلوچی کشیدہ کاری، بیوٹیشن، انگلش لینگویج، اور مضمون ٹیوشن شامل ہیں انہوں نے زیر تربیت طلباء وطالبات سے ملاقات کی اور ان کے تعلیمی و تربیتی تجربات کے بارے میں سوالات کیے۔معزز مہمانوں نے سحر اسکلز ڈویلپمنٹ انسٹیٹیوٹ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس ادارے کی خدمات قابلِ تحسین ہیں اور اس عظیم مقصد کو آگے بڑھانے میں ہر ذی شعور فرد کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
محترمہ فرزانہ سحر جاموٹ کی قیادت میں SSDI نے خضدار میں خواتین کی تعلیم و تربیت کے لیے ایک مثالی ادارے کی حیثیت حاصل کی ہے، جو نہ صرف مقامی خواتین کو ہنر مند بنا رہا ہے بلکہ انہیں خود مختار بنانے میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

گذشتہ برس 19 ارب سے زائد پاس ورڈز لیک ہونے کا انکشاف

جمعہ مئی 9 , 2025
Share ماہرین کے مطابق صرف گذشتہ سال 19 ارب پاس ورڈز افشا ہوئے۔ ماہرین نے اس صورت حال کو سائبر سکیورٹی ’بحران‘ قرار دیا ہے۔ لیکن ایسے طریقے موجود ہیں، جن کی مدد سے آپ خود کو محفوظ بنا سکتے ہیں۔ ’سائبر نیوز‘ کی نئی تحقیق نے اپریل 2024 سے […]

You May Like