سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات، 14 اضلاع کی 28 نشستوں پر پولنگ جاری

Share

سندھ کے 14 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں 28 نشستوں پر پولنگ کا عمل جاری ہے۔ پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے ہوا جو بلا تعطل شام 4 بجے تک جاری رہے گا۔

الیکشن کمیشن سندھ کے مطابق پولنگ مقررہ وقت پر پرامن ماحول میں شروع ہوئی، اور اب تک تمام اضلاع میں ووٹرز کی شرکت جاری ہے۔

ضمنی انتخابات کے دوران مجموعی طور پر 2 لاکھ 43 ہزار 187 رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے، جن میں 1 لاکھ 33 ہزار 38 مرد اور 1 لاکھ 10 ہزار 154 خواتین شامل ہیں۔

پولنگ کا عمل کراچی کے تین اضلاع شرقی، غربی، اور کیماڑی کے علاوہ حیدرآباد، دادو، جامشورو، مٹیاری، سکھر، گھوٹکی، خیرپور، میرپورخاص، عمرکوٹ، بدین اور ٹھٹھہ میں بھی جاری ہے۔

ترجمان الیکشن کمشنر سندھ کے مطابق تمام پولنگ اسٹیشنز پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

پولیس، رینجرز اور دیگر سیکیورٹی ادارے پولنگ اسٹیشنز پر تعینات ہیں۔

صوبائی الیکشن کمشنر سندھ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ پولنگ کے دوران شفافیت، غیرجانبداری اور امن و امان کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام بلا خوف و خطر پولنگ اسٹیشنز پہنچ کر اپنے ووٹ کا حق استعمال کر سکیں۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

خیبرپختونخوا بلدیاتی ضمنی انتخاب میں امیدواروں کی عدم دلچسپی کیوں؟

بدھ ستمبر 24 , 2025
Share الیکشن کمیشن کے مطابق خیبر پختونخوا میں 21 اکتوبر کو بلدیاتی ضمنی انتخاب کے لیے 913 نشستوں پر مختلف اضلاع سے صرف 155 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے جانے والے اعداد و شمار میں انکشاف ہوا کہ بعض اضلاع ایسے […]

You May Like