چین نے طاقتور ترین ایئر ڈیفنس میزائل ’ ایچ کیو-29 ‘ ایجاد کر لیا

Share


لاہور:

چینی میڈیا کے مطابق چین کی اسلحہ ساز کمپنیوں نے خلا میں دشمن کے مواصلاتی سیاروں (سیٹلائٹس)اور ہائپرسونک رفتار رکھتے بلاسٹک میزائلوں کو تباہ کرنے والا جدید ترین ایئر ڈیفنس میزائل سسٹم ’’ HQ-29 ‘‘ تیار کر لیا ہے۔

اس طرح امریکا اور روس کے بعد چین دنیا کا تیسرا ملک بن گیا جو خلا میں دشمن کے مختلف فضائی ہتھیار تباہ کرنے والا میزائل رکھتا ہے۔ اس گیم چینجر میزائل نے چین کا دفاع مضبوط تر کر دیا۔

ماہرین عسکریات کی رو سے مستقبل میں پاکستان بھی HQ-29 ائیر ڈیفنس سسٹم خریدنے میں دلچسپی لے سکتا تاکہ اپنے طاقتور دشمن پڑوسی کے تیزرفتار میزائلوں کا عمدہ توڑ پا لے۔ 

چین بڑی تیزی سے عسکری سائنس و ٹیکنالوجی کے ہر شعبے میں امریکا وروس کے ہم پلّہ ہو رہا، اس پیش رفت نے اْسے صحیح معنوں میں ابھرتی سپرپاور بنا دیا ہے۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا غیر مشروط فائر بندی پر رضامند: ملائیشین وزیر اعظم

پیر جولائی 28 , 2025
Share ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے کہا ہے کہ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا پیر کو نصف شب سے غیر مشروط فائر بندی پر رضامند ہوگئے ہیں۔ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان لڑائی گذشتہ جمعرات کو سرحد پر بارودی سرنگ پھٹنے سے پانچ تھائی فوجیوں کے زخمی ہونے کے […]

You May Like