فیس بک پوسٹ پر جج ہمایوں دلاور خان کیخلاف عمران خان کی درخواست خارج

Share

اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیس بک پوسٹ پر جج ہمایوں دلاور خان کے خلاف بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست خارج کر دی۔

جسٹس اعظم خان نے عدم پیروی پر بانی پی ٹی آئی کی درخواست خارج کی۔

جج ہمایوں دلاور نے الیکشن کمیشن کے توشہ خانہ فوجداری کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سزا سنائی تھی۔ بانی پی ٹی آئی نے جج ہمایوں دلاور کی فیس بک پوسٹس سے متعلق 2023 میں درخواست دائر کی تھی۔

بانی پی ٹی کی درخواست کے مطابق جج نے انکے خلاف فیس بک پر پوسٹس لگائیں۔ درخواست میں کہا گیا کہ جج بانی پی ٹی آئی سے تعصب رکھتا ہے اس لیے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کراچی، کمسن بچی سے مبینہ زیادتی، نامزد ملزم گرفتار

منگل ستمبر 30 , 2025
Shareبلدیہ ٹاؤن پولیس نے کمسن بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں نامزد ملزم کو گرفتار کر کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔ ترجمان ڈسٹرکٹ کیماڑی پولیس کے مطابق 12 ستمبر کو بلدیہ میر عالم روڈ کے علاقے میں 9 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ […]

You May Like