آتشزدگی مقام پر پانی نہ ہونے کی خبروں کی بلدیہ نے سخت تردید کر دی

Share

بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ترجمان نے شاپنگ پلازہ میں آتشزدگی کے مقام پر پانی کی عدم فراہمی سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں اور بیانات کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔

ترجمان بلدیہ عظمیٰ کراچی کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ واٹر ٹینکرز یا فائر بریگیڈ کے پاس آگ بجھانے کے لیے پانی موجود نہیں تھا، جو کہ حقائق کے منافی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ واٹر بورڈ کے حکام نے واقعے کے فوری بعد پانی کی فراہمی شروع کر دی تھی اور متعلقہ ہائیڈرنٹس پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی تھی۔

ترجمان کے مطابق کسی بھی حادثے کی اطلاع ملنے اور جائے وقوعہ تک پہنچنے میں کچھ وقت درکار ہوتا ہے، تاہم تمام متعلقہ ادارے اور عملہ بروقت موقع پر پہنچا اور ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی الزام تراش ویڈیوز میں خود پانی کی موجودگی واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے، جس سے پانی نہ ہونے کے دعوے غلط ثابت ہوتے ہیں۔

ترجمان بلدیہ عظمیٰ کراچی کا کہنا تھا کہ ریسکیو آپریشن مختلف ادارے مشترکہ طور پر انجام دے رہے ہیں اور پوری کارروائی میڈیا کی مکمل نگرانی میں جاری ہے، جس سے شفافیت واضح ہے۔

 

آخر میں ترجمان نے عوام سے اپیل کی کہ مفروضوں اور افواہوں پر مبنی بیانات سے گریز کریں اور انتظامیہ کو ریسکیو آپریشن اور امدادی سرگرمیاں مؤثر انداز میں مکمل کرنے دیں۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

گل پلازہ آتشزدگی؛ وزیراعلیٰ سندھ کا کمشنر کو وجوہات معلوم کرکے تفصیلی رپورٹ پیش کرنیکا حکم

اتوار جنوری 18 , 2026
Shareوزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کمشنر کراچی کو گل پلازہ میں آتشزدگی کی وجوہات معلوم کر کے تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے گل پلازہ میں آتشزدگی کے واقعے کا سخت نوٹس کیتے ہوئے کمشنر کراچی کو واقعے کی فوری انکوائری کی ہدایت کی۔ […]

You May Like