فیصل مسجد میں ’غیر مناسب‘ لباس کے ساتھ داخلے پر پابندی کی درخواست عدالت میں دائر

Share

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت کی فیصل مسجد کے اندر ’نامناسب‘ لباس اور وڈیوز بنانے پر پابندی سے متعلق پیر کو مسجد کے انتظامی سربراہ کو طلب کر لیا۔

وفاقی دارالحکومت کے شہری مشرف زین نے اسلام آباد ہائی میں درخواست میں کہا کہ مسجد کی بے حرمتی آئین کے آرٹیکل 20 کے تحت مذہبی آزادی کے حق کی خلاف ورزی ہے۔ 

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ فیصل مسجد کے احاطے کے اندر کچھ لوگ غیر شائستہ ویڈیوز بناتے ہیں، جبکہ کئی آنے والوں کا لباس بھی  نامناسب ہوتا ہے۔

جسٹس ارباب محمد طاہر کی سربراہی میں ہونے والی سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ فحش یا نامناسب لباس میں مسجد کی عمارت میں داخلے اور رقص و موسیقی کے ساتھ وڈیوز بنانے پر پابندی عائد کی جائے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر وائرل وڈیوز سے مشاہدے میں آیا کہ کچھ لوگ مسجد کے احاطے میں غیر شائستہ وڈیوز بناتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ موسیقی اور رقص کے ساتھ بنائی گئی وڈیوز سے مسجد کی حرمت اور وقار مجروح اور مسجد کا تقدس پامال ہوتا ہے۔

عدالت نے مسجد کے انتظامی سربراہ، ڈپٹی کمشنر، چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)، وزارت مذہبی امور، صدر انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی، آئی جی پولیس اور ریاست کو جواب طلبی کے نوٹسز جاری کیے۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ملک دشمن ’دہشت گردوں‘ کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز ناگزیر: گورنر خیبر پختونخوا

پیر اکتوبر 20 , 2025
Share پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے پیر کو وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے لاہور میں ملاقات میں کہا کہ ملک دشمن ’دہشت گردوں‘ کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز ناگزیر ہیں۔ پاکستانی فوج ملک کے مختلف علاقوں بالخصوص بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں عسکریت […]

You May Like