پاکستان مشرق اور مغرب کے درمیان قدرتی سمندری پل: احسن اقبال

Share

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی نے پیر کو کراچی میں کہا ہے کہ پاکستان بحری راستے کے ذریعے مشرق اور مغرب کے درمیان قدرتی پل ہے۔

انہوں کراچی میں میری ٹائم ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا اور مشرق وسطی کے درمیان تجارتی مرکز بن سکتا ہے۔

پاکستان نیوی کے زیرِ اہتمام کراچی میں ہونے والی یہ نمائش تین سے چھ نومبر تک جاری رہے گی، جس میں پاکستان سمیت 45 ملکوں کے 178 نمائش کنندگان حصہ لے رہے ہیں، جن میں سعودی عرب، چین، ترکی، برطانیہ، مصر اور دوسرے ملکوں کے نمائندے شامل ہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ ’ہم کراچی پورٹ اور پورٹ قاسم سمیت تمام بندرگاہوں کو جدید بنا رہے ہیں۔‘

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

دنیا میں80 فیصد تجارت سمندر کے ذریعے سے ہوتی ہے، اور 35 کروڑ نوکریاں فراہم کرتی ہے۔ پاکستان کا ساحل ایک ہزار کلومیٹر طویل ہے اور 90 ہزار مربع کلومیٹر پر پھیلا اکنامک زون ہے۔ لیکن اس کے باوجود یہ ہماری معیشت میں صرف ایک فیصد حصہ فراہم کرتا ہے۔‘

انہوں نے بتایا کہ ’پاکستان نے اڑان پاکستان کے نام سے ایک منصوبہ شروع کیا ہے جس کے تحت پاکستان 2035 تک دس کھرب ڈالر کی معیشت بن جائے گا۔‘

ان کا کہنا تھا کہ اس مقصد کے حصول کے لیے ’ہم نے آٹھ برآمدات پر مبنی آٹھ شعبے تلاش کیے ہیں جو پاکستان کو 2035 سالانہ ایک کھرب ڈالر سے زیادہ برآمدات کے ہدف تک پہنچنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔‘


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

2026 میں چین سے 5 ارب ڈالر معاہدے کے تحت پہلی آبدوز مل جائے گی: پاکستان نیوی

پیر نومبر 3 , 2025
Share پاکستانی بحریہ کے چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے چینی سرکاری میڈیا کو بتایا کہ پاکستان نیوی آئندہ سال بیجنگ کے ساتھ پانچ ارب کے معاہدے کے تحت پہلی چینی ساختہ آبدوز حاصل کر لے گی۔   ایڈمرل نوید اشرف نے اتوار کو شائع ہونے والے ایک انٹرویو میں […]

You May Like