اسلام آباد: گاڑی سے دو لڑکیوں کو مارنے والا جج کا بیٹا ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

Share

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں شاہراہ دستور پر گذشتہ رات تقریباً ایک بجے سنیپ چیٹ بناتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج محمد آصف کے مبینہ طور پر ’کم عمر‘ بیٹے کی گاڑی کی ٹکر سے سکوٹی پر سوار دو لڑکیاں کی موت واقع ہو گئی۔

منگل کو ملزم کو اسلام آباد کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے ان کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

وکیل استغاثہ نے عدالت کو بتایا کہ حادثے کے وقت ملزم سنیپ چیٹ پر وڈیو بنا رہا تھا۔ سیکریٹریٹ چوک کے قریب جج محمد آصف کے 16 سالہ بیٹے نے مبینہ طور پر وی-8 لینڈ کروزر کو ڈرفٹنگ کرتے ہوئے سکوٹی پر گھر واپس جانے والی دو نوجوان لڑکیوں کو ٹکر ماری۔ استغاثہ کے مطابق کم عمر ڈرائیور ابو ذر کے پاس ڈرائیونگ لائسنس بھی نہیں تھا، جبکہ اس نے گرفتاری سے قبل اپنا موبائل فون کہیں پھینک دیا۔

عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس کا شناختی کارڈ بنا ہوا ہے۔ ایک لڑکی پی این سی اے میں کورس کر رہی تھی جبکہ دوسری وہاں ملازم تھی۔ دونوں رات ڈیوٹی ختم ہونے کے بعد گھر واپس جا رہی تھیں۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

استغاثہ کے مطابق موبائل فون برآمد کرنا ضروری ہے تاکہ حادثے سے قبل بنائی گئی وڈیو دیکھی جا سکے۔ ملزم کی عمر کے تعین کے لیے شناختی دستاویزات اور میڈیکل ٹیسٹ بھی ضروری ہیں، جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج اور یہ بھی جانچنا ہے کہ وقوعہ کے وقت وہ اکیلا تھا یا اس کے ساتھ کوئی اور بھی موجود تھا۔

ایف آئی آر جان بحق ہونے والی ثمرین کے بھائی کی مدعیت میں درج کی گئی، جس میں بتایا گیا کہ “میرا بھائی ارسلان کھنہ پل پر ان کا انتظار کر رہا تھا کہ ہمیں کال موصول ہوئی کہ سیکرٹریٹ کے قریب آپ کی بہن کا ایکسیڈنٹ ہوا ہے۔ دونوں کو پمز لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکیں۔”

دوسری جانب ملزم کے والد جسٹس محمد آصف کی عدالت کی کاز لسٹ بھی منسوخ کر دی گئی۔ عدالتی عملے کے مطابق ’جج صاحب طبیعت ناسازی کے باعث چھٹی پر ہیں۔‘


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

سپریم کورٹ فیصلے کے 11 سال بعد اقلیتی حقوق کمیشن بل منظور

منگل دسمبر 2 , 2025
Share منگل کی دوپہر ، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں پیش ہونے والے قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل 2025 اپوزیشن جماعتوں کی شدید نعرے بازی کے دوران حکومت نے 160 اراکین کے ووٹوں سے منظور کر لیا جبکہ 79 اراکین نے بل […]

You May Like