بس سے اغوا کیے گئے تمام مسافر بازیاب: گھوٹکی پولیس

Share

سندھ کے ضلع گھوٹکی میں پولیس نے کچے کے علاقے میں پیر اور منگل کی درمیانی شب بڑی کارروائی کرتے ہوئے اغوا کیے گئے تمام مسافروں کو ڈاکوؤں کے قبضے سے بازیاب کروانے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ مقابلے کے دوران دو مغوی زخمی بھی ہوئے۔

سندھ پولیس کے مطابق یہ کارروائی گڈو کشمور لنک روڈ سے اغوا کے واقعے کے بعد کی گئی، جس میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

پیر کی رات گڈو کشمور روڈ پر ڈاکوؤں نے مسافر بس پر حملہ کر کے  کئی مسافروں کو اغوا کرلیا تھا۔ بس 25 مسافروں کے ساتھ صادق آباد سے کوئٹہ جا رہی تھی۔

ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران نے میڈیا کو بتایا کہ بازیابی کچے کے علاقے سون میانی کے قریب عمل میں آئی، جہاں پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ان کے مطابق ڈی آئی جی سکھر کی قیادت میں چار اضلاع کے ایس ایس پیز آپریشن کی نگرانی کر رہے تھے اور کارروائی میں بکتر بند گاڑیوں، جدید ٹیکنالوجی اور ڈرونز کا استعمال کیا گیا۔

ایس ایس پی کے مطابق، ’شدید دھند کے باعث کارروائی میں مشکلات کا سامنا ہے، تاہم آپریشن جاری ہے۔ بازیاب کرائے گئے مسافروں میں سے دو افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اوباڑو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔‘

مقامی صحافی طارق محمود نے  انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ ’ماضی میں بھی عام شہریوں کو اغوا کیا جاتا رہا ہے۔ تاہم اس واقع میں ڈاکوؤں نے خواتین کو چھوڑ دیا تھا۔‘

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تمام بازیاب مغویوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے،۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

انڈیا: پہلگام حملے کے الزام میں 6 افراد اور ایک تنظیم کے خلاف چارج شیٹ

منگل دسمبر 16 , 2025
Share انڈیا کی انسداد دہشت گردی ایجنسی نے پیر کو کہا کہ اس نے نئی دہلی کے زیر انتظام کشمیر میں سیاحوں پر پہلگام حملے کے سلسلے میں ایک تنظیم اور 6 افراد کے خلاف چارج شیٹ دائر کی ہے۔ اے ایف پی کے مطابق نامزد افراد میں سے تین مر […]

You May Like