بیرونِ ملک بھیک مانگنے والوں کو جیل بھیجا جائے گا: محسن نقوی

Share

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اتوار کو لاہور کے ہوائی اڈے کے دورے کے موقعے پر کہا ہے کہ کسی بھی مسافر کو بلاجواز بیرون ملک سفر سے نہیں روکا جائے گا لیکن بیرون ملک بھیک مانگنے والوں اور پاکستان کی بدنامی کا باعث بننے والوں کی جگہ جیل ہے۔

پاکستان کے اندر اور بیرون ملک پیشہ ور بھکاریوں کا معاملہ سنگین ہوتا جا رہا ہے جہاں حکام کے مطابق ایک طرف بھکاریوں کی بیرون ملک روانگی پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں تو دوسری جانب مقامی سطح پر بھی پکڑ دھکڑ تیز کر دی گئی ہے۔

اس سب کے علاوہ پاکستانی حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ مختلف ممالک میں پکڑے جانے والے پیشہ ور بھکاریوں کو بھی ملک بدر کر کے واپس بھیجا جا رہا ہے۔

پاکستان کی وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے حکام نے مارچ میں بتایا تھا کہ رواں سال کے پہلے تین ماہ کے دوران ملک بھر کے ایئر پورٹس سے مختلف ممالک روانگی کی کوشش میں ’سات ہزار سے زائد افراد کو آف لوڈ‘ کیا گیا، جن میں کراچی اور لاہور سمیت مختلف ہوائی اڈوں سے دوسرے ممالک جانے والے ’تین سو کے قریب بھکاریوں کو گرفتار‘ کیا گیا ہے۔

اتوار کو وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے لاہور ائرپورٹ کا دورہ کیا اور بیرون ممالک جانے والے مسافروں کے امیگریشن پراسیس کا جائزہ لیا۔

اس موقعے پر محسن نقوی نے کہا کہ ’کسی بھی مسافر کو بلاجواز سفر سے نہیں روکا جائے گا لیکن پیشہ ور بھکاری یا نامکمل دستاویزات پر بیرون ملک سفر کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

ان کے بقول: ’پاکستان کی بدنامی کا باعث بننے والوں کی جگہ جیل ہے۔‘

دونوں وزرا نے امیگریشن کاونٹرز پر جا کر عملے سے ملاقات کی اور امیگریشن کے عمل کی نگرانی کی۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

محسن نقوی نے ایف آئی اے کے اہلکار کو اچھی کارکردگی کو سراہا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ ایک مسافر کی چیکنگ میں تاخیر کے باعث بورڈنگ بند ہونے کی شکایت پر وزیر داخلہ نے فوری طور پر احکامات دیے کہ کویت جانے والے مسافر کی بورڈنگ مکمل کی جائے۔

دورے کے دوران محسن نقوی نے مسافروں سے بھی ملاقات کی اور امیگریشن کے عمل سے متعلق پوچھا۔ انہوں نے کہا کہ ’پاکستان کی عزت اور آپ کی سہولت سب سے زیادہ اہم ہے۔‘

اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور علی ضیا اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایئرپورٹ اویس بھی موجود تھے۔ مسافروں کا کہنا تھا کہ چند منٹ میں امیگریشن کا عمل مکمل ہو رہا ہے اور عملہ پیشہ ورانہ انداز میں کام کر رہا ہے۔

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے رواں سال اپریل میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کو بتایا تھا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے ’بھکاریوں کی شکایت‘ کی ہے جس پر ان لوگوں کو واپسی پر سزا دینے کے لیے قانون بھی لایا جا رہا ہے۔

سیکریٹری داخلہ آغا خرم علی نے کمیٹی کو بتایا کہ ’ہمیں سعودی عرب نے بھیک مانگنے والے 4300 افراد کی لسٹ دی ہے جنہیں ہم واپس لا چکے ہیں اور ان کے پاسپورٹ بلاک کیے جا چکے ہیں۔ اس کے علاوہ ہم نے پچھلے چند ماہ میں بڑے انسانی سمگلرز کو گرفتار کیا ہے۔‘


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

اسرائیلی کابینہ کی مقبوضہ مغربی کنارے میں 19 نئی یہودی بستیوں کی منظوری

اتوار دسمبر 21 , 2025
Share اسرائیل کی کابینہ نے اتوار کو مقبوضہ مغربی کنارے میں 19 نئی یہودی بستیاں قائم کرنے کی تجویز کی منظوری دے دی۔ اس کا اعلان انتہائی دائیں بازو کے وزیر خزانہ بتسلئیل سموٹریچ نے کیا۔ ان میں دو ایسی بستیاں بھی شامل ہیں جنہیں 2005 کے انخلا کے منصوبے […]

You May Like