امریکہ بین الاقوامی قانون کا احترام کرے: اقوام متحدہ

Share

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے وینزویلا میں حالیہ کشیدگی میں اضافے، بالخصوص امریکہ کی جانب سے آج کی گئی فوجی کارروائی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

نیویارک میں جاری بیان کے مطابق سیکریٹری جنرل نے خبردار کیا ہے کہ اس پیش رفت کے خطے پر تشویشناک اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

اقوام متحدہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وینزویلا کی صورتحال سے قطع نظر، اس نوعیت کی فوجی کارروائیاں ایک خطرناک نظیر قائم کرتی ہیں۔

سیکریٹری جنرل نے اس بات پر زور دیا کہ تمام فریقین کو بین الاقوامی قانون، خصوصاً اقوام متحدہ کے چارٹر کا مکمل احترام کرنا چاہیے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکریٹری جنرل کو اس امر پر گہری تشویش ہے کہ حالیہ پیش رفت میں بین الاقوامی قوانین کے اصولوں کی پاسداری نہیں کی گئی۔ انہوں نے اس صورتحال کو عالمی قانونی نظام کے لیے نقصان دہ قرار دیا۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے وینزویلا کے تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی کے مکمل احترام کے ساتھ جامع اور بامقصد مذاکرات کا راستہ اختیار کریں تاکہ بحران کا پرامن حل نکالا جا سکے۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب وینزویلا میں سیاسی اور عسکری صورتحال تیزی سے کشیدہ ہو رہی ہے اور عالمی برادری اس کے ممکنہ علاقائی اثرات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

اقتدار کی محفوظ منتقلی تک امریکہ وینزویلا کو چلائے گا: صدر ٹرمپ

ہفتہ جنوری 3 , 2026
Share امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کو اعلان کیا جب تک اقتدار کی محفوظ منتقلی ممکن نہیں ہو جاتی امریکہ وینزویلا کو ’چلائے گا‘۔ امریکہ فورسز نے ہفتے کو وینزویلا پر حملہ کر کے اس کے طویل عرصے سے حکمران صدر نکولس مادورو کو معزول کر دیا۔ ٹرمپ نے فلوریڈا میں […]

You May Like