سعودی عرب کا ایران اور اسرائیل میں جنگ بندی کا خیرمقدم

Share

سعودی عرب نے منگل کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی کے نتیجے میں ایران اور اسرائیل میں جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کشیدگی میں کمی کی کوششوں کو سراہا ہے۔

اسرائیل اور ایران کے درمیان 13 جون سے جاری جنگ کے خاتمے اور سیزفائر کا اعلان پیر اور منگل کی درمیانی شب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیا۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس جنگ کے دوران دونوں ملکوں نے ایک دوسرے پر سینکڑوں میزائل فائر کیے، جس کے دوران ایران میں اعلیٰ فوجی اور جوہری قیادت سمیت عام شہریوں کی اموات ہوئیں، جبکہ اسرائیل میں بھی اموات ہوئیں۔

سعودی عرب کی وزارت خارجہ کی جانب سے ایکس پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا گیا: ’سعودی وزارت خارجہ اس اعلان کا خیر مقدم کرتی ہے جو امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کیا گیا، جس میں علاقائی کشیدگی میں ملوث دونوں فریقوں کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کا اعلان کیا گیا۔ مملکت ان کوششوں کو سراہتی ہے جو کشیدگی کو کم کرنے کے لیے کی گئی ہیں۔‘

بیان میں مزید کہا گیا: ’مملکت کو امید ہے کہ آنے والے عرصے میں تمام فریق کشیدگی میں کمی کے لیے پُرعزم رہیں گے، طاقت کے استعمال یا اس کی دھمکی سے گریز کریں گے اور امید ہے کہ یہ معاہدہ خطے میں سلامتی اور استحکام کی بحالی میں مددگار ثابت ہوگا اور مسلسل کشیدگی کے خطرات سے بچاؤ کا باعث بنے گا۔‘

 سعودی وزارت خارجہ کے مطابق: ’مملکت علاقائی تنازعات اور اختلافات کو حل کرنے کے لیے مذاکرات اور سفارتی ذرائع کے مؤثر ہونے کا مؤقف دہراتی ہے، جو ریاستی خودمختاری کے احترام اور خطے اور دنیا میں سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے اصولوں پر مبنی ہے۔‘


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

اے آئی کی جعلی آوازوں پر مبنی فراڈ

منگل جون 24 , 2025
Share یہ بالکل ایک الجھا ہوا منظر لگ رہا تھا۔ نوڈلز اور جسمانی اعضا کسی حد تک انسانی شکل بناتے ہوئے دکھائی دے رہے تھے، مگر زیادہ تر ونسنٹ وین گوخ کی بے ترتیب اور غیر متاثرکن پینٹنگ جیسا منظر تھا۔ خود فریش پرنس، ول سمتھ، کسی حد تک پہچانے […]

You May Like