چربندن اسپورٹس گراؤنڈ بدحالی کا شکار

Share

پسنی (روزنامہ ایگل حب بلوچستان ) تحصیل پسنی کے علاقے چربندن میں اسپورٹس کی سہولتوں کی کمی ایک سنگین مسئلہ بنتی جا رہی ہے۔ تقریباً پانچ سال قبل چربندن میں ایک اسپورٹس گراؤنڈ تعمیر کیا گیا جو مرحوم سیٹھ گل محمد کے نام سے منسوب ہے۔ یہ گراؤنڈ فٹبال اور کرکٹ کے لیے بنایا گیا تھا، تاہم بدقسمتی سے آج تک اس منصوبے کا کام مکمل نہیں ہو سکا۔

تاحال اس گراؤنڈ کے لیے کوئی باقاعدہ بجٹ مختص نہیں کیا گیا، نہ ہی اس کی دیکھ بھال کے لیے چوکی دار یا نگران تعینات ہے۔ گراؤنڈ اس وقت کھیلنے کے قابل نہیں اور مکمل طور پر خستہ حالی اور ویرانی کا شکار ہے۔

اس صورتحال کے باعث علاقے کے نوجوان صحت مند اسپورٹس سرگرمیوں سے محروم ہیں، جس سے ان کی جسمانی اور ذہنی نشوونما متاثر ہو رہی ہے۔

اس حوالے سے سیلان بلوچ نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ چربندن اسپورٹس گراؤنڈ کا کام فوری طور پر مکمل کیا جائے، اس کے لیے سالانہ بجٹ مختص کیا جائے، نگران تعینات کیا جائے اور گراؤنڈ کو فٹبال اور کرکٹ کے لیے قابلِ استعمال بنایا جائے، تاکہ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی سہولت میسر آ سکے۔

رپورٹ / قمبر حسین


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ایران میں مظاہرین کو پھانسی دی گئی تو’بہت سخت کارروائی‘ ہو گی: ٹرمپ

بدھ جنوری 14 , 2026
Share امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کو خبردار کیا کہ اگر ایرانی حکام نے مظاہرین کو پھانسی کی دھمکیوں پر عمل کیا تو غیر متعینہ ’انتہائی سخت کارروائی‘ کی جائے گی، جبکہ تہران نے امریکی انتباہ کو ’فوجی مداخلت کا بہانہ‘ قرار دیا ہے۔ ایران میں حکومت مخالف مظاہرین […]

You May Like