ہنگو میں دھماکہ، ایس پی سمیت تین پولیس اہلکار جان سے گئے

Share

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں جمعے کو بم دھماکے میں ایک سینیئر پولیس افسر سمیت تین اہلکاروں کی جان گئی۔

ملک کے مختلف علاقوں، خاص طور پر صوبہ خیبر پختونخوا اور صوبہ بلوچستان میں عسکریت پسند سکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں اور عوامی مقامات کو نشانہ بناتے آئے ہیں۔

ہنگو پولیس کنٹرول روم کے ایک اہلکار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ پہلے بلیامینہ پولیس سٹیشن کے قریب ایک دھماکہ ہوا جس پر ایس پی اسد زبیر پولیس اہلکاروں کے ہمراہ جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ جیسے ہی ایس پی اسد کی گاڑی جائے وقوعہ پر پہنچی تو دوسرا دھماکہ ہو گیا ’جس کے نتیجے میں ایس پی سمیت تین پولیس اہلکار جان سے گئے۔‘

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

وزارت داخلہ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہنگو میں پولیس گاڑی کے قریب دھماکے کی پرزور مذمت کی ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ’پولیس اہلکاروں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔‘

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے بھی واقعے کی مذمت کرتے ہوئے آئی جی پولیس سے فوری رپورٹ طلب کر لی۔

وزیر اعلیٰ ہاؤس سے جاری ایک بیان کے مطابق انہوں نے کہا ’بزدلانہ حملے سی ٹی ڈی اور پولیس کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔‘

وزیر اعلیٰ نے صوبے میں امن و امان کی صورت حال پر اپیکس کمیٹی کا اجلاس بھی طلب کر لیا۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

چینی کمیونسٹ پارٹی نے 11 اعلیٰ حکام کو برطرف کر دیا

جمعہ اکتوبر 24 , 2025
Share چین کی کمیونسٹ پارٹی نے ایک اہم اجلاس میں اپنے 11 اعلیٰ عہدے داروں کو تبدیل کر دیا، جو 2017 کے بعد پارٹی میں سب سے بڑا ردوبدل ہے۔ یہ اقدام فوج میں بدعنوانی کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران کیا گیا۔ صدر شی جن پنگ نے 2012 میں […]

You May Like