ایران کسی بھی جارحیت کے خلاف مکمل تیار ہے: پاسداران انقلاب

Share

ایران کے پاسداران انقلاب کی ایئرو سپیس فورس کے کمانڈر میجر جنرل ماجد موسوی نے بدھ کو کہا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی ’جارحیت‘ کا جواب دینے کے لیے ’مکمل تیار‘ ہیں۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران میں حکومت مخالف احتجاج کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مداخلت کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

خبر رساں ادارے روئٹرز نے ایرانی سرکاری میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ میجر جنرل ماجد موسوی کے مطابق ’ہم اپنی تیاریوں کی بلند ترین سطح پر ہیں۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ سال اسرائیل کے ساتھ 12 روزہ جنگ کے دوران ہونے والے نقصانات کی مرمت کر لی گئی ہے اور جون 2025 کے بعد پاسدارانِ انقلاب کی ایئرو سپیس فورس کی مختلف شعبوں میں پیداواری صلاحیت پہلے سے کہیں زیادہ ہو چکی ہے۔

دوسری جانب ایک امریکی عہدیدار نے روئٹرز کو بتایا ہے کہ خطے میں بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر امریکہ مشرق وسطیٰ میں اپنے بڑے فوجی اڈوں سے بعض اہلکاروں کو واپس بلا رہا ہے۔

ایک سینیئر ایرانی عہدیدار نے بدھ کو روئٹرز کو بتایا کہ تہران نے ان پڑوسی ممالک کو خبردار کیا ہے جو اپنے ہاں امریکی فوجی دستوں کی میزبانی کر رہے ہیں کہ اگر واشنگٹن نے حملہ کیا تو ایران امریکی اڈوں کو نشانہ بنائے گا۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

تین سفارت کاروں کے مطابق خطے میں واقع امریکہ کے مرکزی فضائی اڈے سے کچھ اہلکاروں کو انخلا کا مشورہ دیا گیا ہے، تاہم فی الحال بڑے پیمانے پر فوجی انخلا کے کوئی واضح آثار نہیں، جیسا کہ گذشتہ سال ایرانی میزائل حملے سے قبل کے گھنٹوں میں دیکھنے میں آیا تھا۔

ادھر خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایران نے بدھ کو بڑے پیمانے پر ہونے والے احتجاج کے سلسلے میں گرفتار افراد کے خلاف عدالتی کارروائی تیز کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے، یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے پھانسیوں کا سلسلہ جاری رکھا تو امریکہ ’انتہائی سخت اقدام‘ کرے گا۔

ایرانی حکام نے ان مظاہروں کو ’فسادات‘ قرار دیتے ہوئے مظاہرین پر ’دہشت گردانہ کارروائیوں‘ میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ایران میں پاکستانی شہری سفری دستاویزات ہر وقت پاس رکھیں: سفارت خانہ

بدھ جنوری 14 , 2026
Share ایران میں پاکستان کے سفیر نے ملک میں موجود پاکستانی شہریوں سے کہا ہے کہ وہ اپنی سفری دستاویزات ہر وقت اپنے پاس تیار رکھیں۔ پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے منگل کو ایک بیان میں ایران میں زیر تعلیم پاکستانی طلبہ کو آئندہ کی منصوبہ بندی ایرانی حکومت […]

You May Like