ایران پہلے سے زیادہ کمزور ہو چکا ہے، امریکی وزیر خارجہ کا بڑا دعویٰ

Share

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایرانی حکومت اس وقت ماضی کے مقابلے میں زیادہ کمزور ہو چکی ہے اور ملک کی معیشت شدید دباؤ کا شکار ہے۔

امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ ایران کی اقتصادی صورتحال مسلسل خراب ہو رہی ہے، جس کے باعث حکومت کی گرفت کمزور پڑتی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل قریب میں ایران میں ایک بار پھر بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے شروع ہونے کا امکان ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے دعویٰ کیا کہ ایران میں حالیہ احتجاجی مظاہروں کے دوران ہزاروں افراد ہلاک ہوئے، جب کہ حکومت نے صورتحال پر قابو پانے کے لیے سخت اقدامات کیے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں ایران میں مہنگائی اور معاشی بدحالی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہوئے تھے، جن میں متعدد افراد کی ہلاکت کی اطلاعات سامنے آئیں، جبکہ کئی علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل رہی۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کولمبیا: طیارہ حادثے میں قانون ساز سمیت 15 افراد کی موت

جمعرات جنوری 29 , 2026
Share کولمبیا کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بدھ کو بتایا ہے کہ وینزویلا کی سرحد کے قریب ایک طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار مسافروں اور عملے سمیت 15 افراد جان سے چلے گئے، جن میں ایک قانون ساز بھی شامل تھے۔ […]

You May Like