کراچی: کورنگی کراسنگ پل پر بریک فیل رکشہ الٹ گیا، 8 افراد زخمی

Share

کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ پل پر ایک رکشہ مبینہ طور پر بریک فیل ہونے کے باعث الٹ گیا جس کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ تمام زخمیوں کو مزید علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے افراد کو معمولی نوعیت کے زخم آئے ہیں اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ رکشے کی بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

سعودی عرب کی سوڈان میں ریپڈ سپورٹ فورس کے حملوں میں اموات کی مذمت

اتوار فروری 8 , 2026
Share سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے ہفتے کو سوڈان میں ریپڈ سپورٹ فورسز کی جانب سے الکویک فوجی ہسپتال، ورلڈ فوڈ پروگرام سے منسلک امدادی قافلے اور بے گھر شہریوں کو لے جانے والی ایک گاڑی پر کیے گئے مجرمانہ حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ رواں ہفتے ان […]

You May Like