پی ایس ایل 11: پشاور زلمی نے نئی ٹیم کٹ کا ٹیزر جاری کر دیا

Share

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے آغاز کے قریب آتے ہی پشاور زلمی کی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئیں۔

پشاور زلمی نے اپنی نئی ٹیم کٹ کی لانچ مہم کے سلسلے میں ایک خصوصی ٹیزر ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جاری کر دی ہے جس میں بابر اعظم نمایاں دکھائی دے رہے ہیں۔

ٹیزر ویڈیو میں جدید سی جی آئی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے پشاور کے تاریخی مقامات اور کرکٹ اسٹیڈیم کو نہایت خوبصورتی سے اجاگر کیا گیا ہے جسے شائقین کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔

فرنچائز کے مطابق اس ڈیجیٹل مہم کا مقصد شائقین کرکٹ کو نئے سیزن سے قبل ٹیم کی نئی کٹ سے متعارف کرانا اور پشاور کی ثقافت کو نمایاں انداز میں پیش کرنا ہے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 11 کے آغاز سے قبل تمام ٹیمیں اپنی تشہیری مہمات کے ذریعے مداحوں کا جوش بڑھانے میں مصروف ہیں۔

 


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ایران جنگ کے باعث پاکستان سے بین الاقوامی پروازیں آدھی رہ گئیں: گیلپ رپورٹ

بدھ مارچ 18 , 2026
Share 28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے اور ایران کی جوابی کارروائیوں کے باعث علاقائی فضائی حدود میں پیدا ہونے والے خلل کے نتیجے میں مارچ کے ابتدائی 10 دنوں کے دوران پاکستان سے روانہ ہونے والی بین الاقوامی پروازوں کی تعداد میں تقریباً […]

You May Like