کراچی: پولیس کا جماعت اسلامی کی پریس کانفرنس پر دھاوا، متعدد رہنما گرفتار

Share

پولیس نے جماعت اسلامی کراچی کے قائم مقام امیر مسلم پرویز، رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق سمیت دیگر رہنماؤں کو گرفتار کرلیا۔

جماعت اسلامی نے 8 فروری کے عام انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن سندھ کے دفتر کے باہر عوامی پریس کانفرنس کا اعلان کیا تھا۔

پولیس کی جانب سے پریس کانفرنس کیلئے لگایا گیا ٹینٹ بھی اکھاڑ دیا گیا، جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے جیسے ہی پریس کانفرنس کا آغاز کیا تو پولیس نے انہیں روک دیا۔

ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق پریس کانفرنس کے دوران رہنماؤں کو گرفتار کیا گیا، پولیس نے الیکشن کمیشن آفس کے باہر تمام دکانیں اور ہوٹل بھی بند کرادیے۔ 

ترجمان کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں جماعت اسلامی کراچی کے قائم مقام امیر مسلم پرویز، رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق، امرائے اضلاع سفیان دلاور، مدثر حسین انصاری ودیگر ذمہ داران شامل ہیں۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بنگلہ دیش انتخابات کیسے جنوبی ایشیا میں طاقت کے توازن کو نئی شکل دے سکتے ہیں؟

اتوار فروری 8 , 2026
Share بنگلہ دیش میں عام انتخابات کا انعقاد 12 فروری سے ہو رہا ہے جو جنوبی ایشیا میں طاقت کے توازن کو نئی شکل دے سکتے ہیں کیوں کہ ڈھاکہ میں نئی حکومت چین اور پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور انڈیا کے ساتھ تعلقات میں سرد مہری […]

You May Like