قابض اسرائیلی فوج کے ہاتھوں ڈاؤن سنڈروم بچے کی گرفتاری کی دردناک ویڈیو وائرل

Share

مقبوضہ مشرقی یروشلم کے شفاعت پناہ گزین کیمپ میں ایک فلسطینی نوجوان کی گرفتاری اور تشدد کے واقعے کی ویڈیو نے اسرائیلی فوج کو بے نقاب کرکے رکھ دیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فلسطینی میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ باوردی اہلکار بندوق تانے ایک نوجوان کے پیچھے دوڑ رہے ہیں اور اسے گرفتار کرلیتے ہیں۔

پناہ گزین کیمپ سے تعلق رکھنے والوں نے بتایا کہ گرفتار کیے جانے والے نوجوان کی شناخت مہدی العربی کے نام سے ہوئی ہے جو ڈاؤن سنڈروم جیسے خصوصی ذہنی عارضے کا شکار ہے۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ کارروائی میں شامل اہلکار غالباً اسرائیلی بارڈر سے تعلق رکھتے تھے، جو مشرقی یروشلم میں باقاعدگی سے سیکیورٹی آپریشنز کرتے ہیں۔

وائرل ویڈیو میں اہلکاروں کو نوجوان کے ساتھ سخت رویہ اختیار کرتے دیکھا جا سکتا ہے تاہم واقعے کی مکمل تفصیلات ابھی تک واضح نہیں ہو سکیں۔

اس ویڈیو پر انسانی حقوق کے حلقوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے خاص طور پر اس پہلو پر کہ ایک اسپیشل چائلڈ کے ساتھ اس نوعیت کا سلوک کیا گیا۔

تاحال اسرائیل کی بارڈر فورس یا ھکومت کی جانب سے اس واقعے پر کوئی باضابطہ مؤقف یا وضاحت سامنے نہیں آئی جبکہ آزاد ذرائع سے بھی ویڈیو اور دعوؤں کی مکمل تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

 

 


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You May Like