پاکستانی فیلڈ مارشل سے ملاقات، عالمی امن اور سلامتی کے فروغ پر گفتگو: سعودی وزیر دفاع

Share

سعودی عرب کے وزیر دفاع خالد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود نے جمعرات کو بتایا کہ انہوں نے پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات میں عالمی امن اور سلامتی کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ اقدامات پر بات کی ہے۔

انہوں نے ایکس پر جاری بیان میں لکھا کہ ملاقات کا مقصد ’ہمارے مضبوط تعلقات اور سٹریٹجک دفاعی شراکت داری کی تصدیق‘ تھی۔

انہوں نے مزید لکھا: ’ہم نے عالمی امن اور سلامتی کو فروغ دینے کے لیے اپنے مشترکہ اقدامات پر بات کی، جس کا مقصد ہمارے مشترکہ مفادات کی خدمت کرنا ہے۔‘

پاکستان اور سعودی عرب نے حالیہ سالوں میں اپنے اقتصادی اور دفاعی تعلقات کو مضبوط بنایا ہے۔

دونوں ممالک نے 17 ستمبر، 2025 کو ایک سٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے پر دستخط کیے تھے، جس میں عہد کیا گیا کہ ایک ملک کے خلاف جارحیت کو دونوں ممالک کے خلاف حملے کے طور پر لیا جائے گا۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس معاہدے سے دونوں ملکوں کے درمیان دہائیوں پر محیط فوجی و سکیورٹی تعاون کو رسمی شکل ملی۔

پاکستان سعودی عرب کو ایک اہم اتحادی سمجھتا ہے۔ سعودی عرب میں کام کرنے والے 25 لاکھ سے زائد پاکستانی دنیا بھر میں سب سے بڑا رقوم بھیجنے والا ذریعہ ہے، جو مالی مشکلات کا شکار ملک کے لیے بہت اہم ہے۔

پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے رواں ہفتے ریاض میں پانچ روزہ سعودی دفاعی نمائش میں شرکت کے موقعے پر اپنے سعودی ہم منصب خالد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود سے ملاقات کی تھی۔

پاکستان نے اس دفاعی نمائش میں اپنا ’سمیش‘ (Smash) نامی، آواز کی رفتار سے بھی تیز اڑنے والا، ہائپرسونک میزائل متعارف کروایا ہے۔

اس کے علاوہ پاکستان کا جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیارہ بھی نمائش میں شرکا کی غیر معمولی دلچسپی کا مرکز بنا۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

’انتقام کیا دیتا ہے؟‘ جارح مزاج منتظم سے دھیمے لہجے والے طارق رحمٰن

جمعہ فروری 13 , 2026
Share بنگلہ دیش کے 13 ویں پارلیمانی انتخابات میں بڑی کامیابی حاصل کرنے والی بنگلہ دیش نیشلسٹ پارٹی (بی این پی) کے رہنما طارق رحمٰن لندن میں تقریباً دو دہائیوں کی خود ساختہ جلاوطنی کے بعد لگ بھگ دو ماہ قبل وطن واپس پہنچے۔  طارق رحمٰن بنگلہ دیش کے اہم ترین […]

You May Like