عمران خان کی بینائی کا معاملہ: اپوزیشن کا پارلیمنٹ کے باہر دھرنا

Share

اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان (ٹی ٹی اے پی) نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے مبینہ خراب صحت اور ان کی ملاقاتوں پر پابندی کے خلاف آج (جمعے کو) اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کی عمارت کے باہر دھرنا دے دیا۔

اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے احتجاج کا اعلان جمعرات کو سپریم کورٹ کے سامنے ایک رپورٹ کے پیش ہونے کے چند گھنٹے بعد کیا تھا جس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی دائیں آنکھ کی بینائی صرف 15 فیصد رہ جانے کا ذکر ہے۔

سپریم کورٹ میں مذکورہ رپورٹ پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے پیش کی، جنہیں عدالت عظمیٰ نے فرینڈ آف دا کورٹ مقرر کرتے ہوئے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملنے اور وہاں ان کی صورت حال پر تفصیلات اکٹھا کرنے کی ذمہ داری لگائی تھی۔ 

سلمان صفدر، جو بدھ کو تقریباً تین گھنٹے اڈیالہ جیل میں رہے اور حکام کے علاوہ عمران خان سے بھی ملے، نے اپنی رپورٹ پی ٹی آئی کے بانی کے حوالے سے بتایا کہ ’ان کی دائیں آنکھ میں صرف 15 فیصد بینائی رہ گئی ہے۔‘

رپورٹ پیش ہونے کے بعد سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے 16 فروری سے قبل عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کی غرض سے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے اور ان (عمران خان) کی ان کے بیرون ملک مقیم بیٹوں سے بات کروانے کا حکم جاری کیا۔ 

 


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

عمران خان کی صحت پر سیاست کروں گا نہ کسی کو کرنے دوں گا، وزیراعلیٰ پختونخوا

ہفتہ فروری 14 , 2026
Shareوزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ عمران خان کی صحت پر خود سیاست کروں گا  اور نہ کسی کو کرنے دوں گا۔ سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے کہا کہ میرے پاکستانیوں! عمران خان صاحب […]

You May Like