اسلام آباد انتظامیہ کی کارروائی، 25 من گدھے کا گوشت برآمد

Share

اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے ہفتے کو ترنول میں کارروائی کرتے ہوئے25  من گدھے کا گوشت برآمد کر کے ملوث افراد کے خلاف فوری مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ضلعی انتظامیہ نے ایک بیان میں کہا کہ کارروائی کے دوران 50 سے زائد گدھے اور بڑی مقدار میں ان کا گوشت برآمد ہوا۔

کارروائی کی نگرانی ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر طاہرہ صدیق کر رہی تھیں۔ فوڈ اتھارٹی نے گوشت کو تلف کرنے کا عمل فوری طور پر شروع کر دیا ہے۔

ڈاکٹر طاہرہ صدیق نے بتایا کہ موقعے پر موجود ایک غیر ملکی شہری کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ تفتیش کی جا رہی ہے کہ یہ گوشت کن، کن علاقوں میں فراہم کیا گیا اور آیا اس گوشت کو غیر ملکی شہریوں کے کھانے کے لیے استعمال کیا گیا کہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اتھارٹی شہر میں محفوظ غذا کی فراہمی کے لیے دن رات کوشاں ہے۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کراچی کے ساحل پر سیپیوں کے اچانک جمع ہونے کی وجہ کیا ہے؟

اتوار جولائی 27 , 2025
Share کراچی کے مختلف ساحلی علاقوں، خصوصاً کلفٹن کے ساحل پر حالیہ دنوں میں سیپیوں کی غیر معمولی تعداد دیکھنے میں آئی ہے، جس نے شہریوں کی توجہ تو حاصل کی ہی، ساتھ ہی ماحولیاتی ماہرین کی بھی دلچسپی بڑھا دی ہے۔ پاکستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی […]

You May Like