شہباز شریف کو نئی حکومت کی حلف برداری میں شرکت کی دعوت

Share

بنگلہ دیشی میڈیا نے اتوار کو بتایا کہ بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کو نئی حکومت کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

اخبار دی ڈیلی سٹار کے مطابق بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (BNP) اور عبوری انتظامیہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تقریب 17 فروری کو منعقد ہونے والی ہے۔

اخبار کے مطابق وزارت خارجہ کے ایک عہدے دار نے تصدیق کی کہ پاکستان اور چین سمیت جنوبی ایشیا اور دیگر ایشیائی ممالک کے 12 سے زائد سربراہان حکومت کو دعوت نامے بھیجے جا چکے ہیں، تاہم مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

طارق رحمٰن کی قیادت میں بی این پی نے 13ویں قومی پارلیمانی انتخابات میں تاریخی کامیابی حاصل کی، جو 2024 کی جین زی کی تحریک کے نتیجے میں 15 برس کے آمرانہ دور کے خاتمے کے بعد ہونے والے پہلے انتخابات تھے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

حتمی نتائج کے مطابق بی این پی نے 209 نشستیں جیتیں، جو اتحادیوں کے ساتھ بڑھ کر 212 ہو گئیں۔

اسی طرح بنگلہ دیش کی جماعت اسلامی 68 نشستیں حاصل کر کے سب سے بڑی اپوزیشن قوت بن کر سامنے آئی۔

ملک میں مجموعی ووٹر ٹرن آؤٹ 59.44 فیصد رہا۔ پاکستان سمیت مختلف ملکوں نے ان انتخابی نتائج کو جمہوری پیش رفت کی جانب ایک اہم سنگِ میل قرار دیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے طارق رحمٰن کو فون کرکے انہیں ’تاریخی اور بھرپور کامیابی‘ پر مبارک باد دی اور دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

صدر آصف علی زرداری نے بھی رحمٰن اور بنگلہ دیشی عوام کو پرامن اور کامیاب انتخابات پر مبارک باد دی، جبکہ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان، بنگلہ دیش کے ساتھ تعلقات کو باہمی احترام اور مساوات کی بنیاد پر آگے بڑھاتا رہے گا۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

امریکہ پابندیاں ہٹانے پر بات کرے تو جوہری معاہدے میں سمجھوتوں پر تیار: ایران

پیر فروری 16 , 2026
Share ایرانی نائب وزیر خارجہ مجید تخت روانچی نے اتوار کو شائع ہونے والے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ایران امریکہ کے ساتھ جوہری معاہدے تک پہنچنے کے لیے سمجھوتوں پر غور کرنے کے لیے تیار ہے بشرطیکہ واشنگٹن پابندیاں اٹھانے پر بات کرنے پر آمادہ ہو۔ برطانوی نشریاتی ادارے […]

You May Like