افغان طالبان نے سعودی ثالثی میں تین پاکستانی فوجی رہا کر دیے

Share

افغانستان کی طالبان حکومت نے منگل کو کہا کہ اس نے سعودی عرب کی ثالثی میں تین پاکستانی فوجیوں کو رہا کر دیا۔یہ فوجی گذشتہ اکتوبر میں سرحدی جھڑپوں کے دوران گرفتار ہوئے تھے۔

اکتوبر میں ہونے والی ان جھڑپوں میں درجنوں افراد مارے گئے تھے، جس کے بعد دونوں طرف سے ایک نازک جنگ بندی پر تو اتفاق ہوا، لیکن طویل مدتی سیاسی سمجھوتہ نہ ہو سکا۔

افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک بیان میں کہا کہ یہ فوجی، جو 12 اکتوبر کو سرحد کے ساتھ ہونے والی لڑائی کے دوران حراست میں لیے گئے تھے، کابل میں سعودی وفد کے حوالے کر دیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ یہ رہائی طالبان حکومت کی اس پالیسی کے مطابق ہے کہ وہ ’تمام ممالک کے ساتھ مثبت تعلقات قائم رکھے‘ اور یہ اقدام مسلمانوں کے مقدس مہینے رمضان سے قبل کیا گیا۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ترجمان نے مزید کہا کہ اسے سعودی عرب کی درخواست پر بھی عمل میں لایا گیا، جس نے حال ہی میں دونوں فریقین کے درمیان مذاکرات کی میزبانی کی تھی۔

پاکستان کے دفتر خارجہ نے فوری طور پر تبصرے کے لیے درخواست کا جواب نہیں دیا۔

افغانستان اور پاکستان کے درمیان اہم سرحدی گذرگاہیں کشیدگی کے دوران وقفے وقفے سے بند کی گئی ہیں، جس سے 2,600 کلومیٹر (1,600 میل) طویل سرحد کے پار تجارت اور آمد و رفت متاثر ہوئی ہے۔

پاکستان الزام لگاتا ہے کہ افغانستان کے طالبان حکمران ایسے عسکریت پسندوں کو پناہ دیتے ہیں جو پاکستان کے اندر حملے کرتے ہیں جبکہ کابل یہ الزام مسترد کرتا ہے۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پورا ملک کھلا اور کے پی بند ہے، پولیس سڑکیں کھلوائے: عدالت

منگل فروری 17 , 2026
Share پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس اعجاز انور اور جسٹس فرح جمشید پر مشتمل دو رکنی بینچ نے صوبے میں سڑکوں کی بندش کے حوالے سے منگل کو کیس کی سماعت کے دوران آئی جی کو سڑکیں کھولنے اور عمل درآمد کی رپورٹ بدھ کو عدالت میں جمع کرنی کی […]

You May Like