انڈیا کے بغیر بنگلہ دیش کے ساتھ بلاک کی تجویز پر غور ہو سکتا ہے: پاکستان

Share

پاکستان نے جمعرات کو کہا ہے کہ بنگلہ دیش کی جانب سے انڈیا کے بغیر کسی بلاک کے بنانے کی تجویز موصول ہونے کی صورت میں غور کیا جا سکتا ہے۔ 

اسلام آباد میں وزارت خارجہ کی ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان طاہر اندرابی بنگلہ دیشی مشیر خارجہ محمد توحید حسین کے اس بیان پر کہ بنگلہ دیش کے لیے تزویراتی طور پر ممکن ہے کہ وہ خطے میں پاکستان کے ساتھ ایسا نیا گروپ بنائے جس میں انڈیا شامل نہ ہو ایک سوال کا جواب دے رہے تھے۔

طاہر اندرابی کا کہنا تھا کہ ’انہوں نے ایسا کوئی بیان ابھی نہیں دیکھا لیکن پاکستان ہمیشہ سے کثیرالملکی فورمز اور بات چیت پر یقین رکھتا ہے اور اگر بنگلہ دیش کی طرف سے ایسا کوئی پروپوزل سامنے آتا ہے تو غور کیا جا سکتا ہے۔‘

بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق بدھ کو ڈھاکہ میں صحافی کے ایک سوال کے جواب میں بنگلہ دیش کے امور خارجہ کے مشیر محمد توحید حسین نے کہا تھا کہ ’یہ ہمارے (بنگلہ دیش) کے لیے تزویراتی طور پر ممکن ہے … (لیکن ایسا) نیپال یا بھوٹان کے لیے انڈیا کو چھوڑ کر پاکستان کے ساتھ گروپ بنانا ممکن نہیں ہے۔‘

توحید حسین ان کے ریمارکس کو حالیہ ’اسلام آباد کنکلیو‘ میں پاکستان کے وزیر خارجہ اسحٰق ڈار کے ایک بیان کے ردعمل کے طور پر تعبیر کیا جا رہا ہے، جہاں انہوں نے کہا تھا کہ بنگلہ دیش، چین اور پاکستان پر مشتمل سہ فریقی اقدام شروع ہو چکا ہے اور اس میں خطے کے اندر اور اس سے باہر کے ممالک کو بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔

بنگلہ دیشی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ توحید حسین نے کہا کہ مسٹر (اسحٰق) ڈار نے ’کچھ کہا ہے اور شاید کسی وقت اس میں کچھ پیش رفت ہو سکتی ہے۔‘

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اگست میں وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے 13 سال میں پہلی مرتبہ بنگلہ دیش کا دورہ کیا تھا۔

وزیر اعظم شہباز شریف اور بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر محمد یونس نے بھی حالیہ مہینوں میں چند خوشگوار ملاقاتیں کی ہیں۔

بنگلہ دیش میں گذشتہ سال اگست میں شیخ حسینہ واجد کی حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد سے اسلام آباد اور ڈھاکہ کے درمیان فاصلے کم ہوئے ہیں جبکہ سابق بنگلہ دیشی وزیر اعظم کو پناہ دینے والا دہلی نسبتاً دور ہوا ہے۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

عمران خان کی ’غیر انسانی حراستی حالات‘ کا فوری خاتمہ ضروری: ماہر اقوام متحدہ

جمعہ دسمبر 12 , 2025
Share اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی برائے تشدد ایلس جل ایڈورڈز نے پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کی حراست میں مبینہ غیر انسانی اور نامناسب حالات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے فوری اور مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔ ایلس جل ایڈورڈز نے جمعے کو […]

You May Like