کراچی؛ عدالت کا موبائل ایپ سے پیسے کاٹنے کے باوجود پیکیج نہ کرنے پر کمپنی سے جواب طلب

Share

کنزیومر کورٹ شر قی نے موبائل ایپ سے پیسے کاٹنے کے باوجود پیکج نہ کرنے پر شہری کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے کمپنی سے جواب طلب کرلیا۔

کراچی کے شہری نے نجی موبائل سم کمپنی کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا اور مذکورہ کمپنی پر 20 لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا۔

درخواست گزار نے 6 مہینے تک پیکج کی سہولت دینے کی بھی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ نجی کمپنی کی ایپ سے ویکلی پیکج کروایا، 823 روپے کاٹ لیے لیکن پیکج نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ کمپنی کے ریجنل آفس نے بھی مسئلے کو حل نہیں کیا، لیگل نوٹس بھیجنے پر بھی کوئی جواب موصول نہیں ہوا، پیکج نہ ہونے سے رابطہ نہیں ہوا اور درخواست گزار کے ہاتھ سے کلائنٹ اور فیس نکل گئی۔

درخواست گزار نے استدعا کیا کہ ڈیجیٹل اکاؤنٹ کی سیکیورٹی پر بھی ایک سوالیہ نشان ہے، کمپنی نے اعتماد کو ٹھیس پہنچایا ہے۔

کنزیومر کورٹ شر قی نے نوٹس جاری کرتے ہوئے کمپنی سے جواب طلب کرلیا۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

چینی روبوٹ کتا اپنی ایجاد قرار دینے پر انڈین یونیورسٹی اے آئی سمٹ سے باہر

بدھ فروری 18 , 2026
Share انڈیا کی ایک نجی یونیورسٹی کو اس ہفتے منعقد ہونے والے ایک بڑے اور سرکاری سرپرستی میں ہونے والے آرٹیفیشل انٹیلیجنس سمٹ سے اپنا سٹال خالی کرنے پر مجبور ہونا پڑا، جب یہ بات سامنے آئی کہ یونیورسٹی نے ایک چینی ساختہ روبوٹ کتے کو اپنی ایجاد قرار دیا […]

You May Like