اسلام آباد میں ممکنہ شدید ژالہ باری کی خبریں جعلی

Share

پاکستان کے محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے 10 اور 11 مارچ کو اسلام آباد اور پوٹھوہار میں بارش کی پیشگوئی کی ہے جس کے بعد سوشل میڈیا پر ایسی خبریں گردش کرنے لگیں کہ دارالحکومت میں ایک بار پھر شدید ژالہ باری ہونے والی ہے۔

ان قیاس آرائیوں سے شہری اس لیے بھی پریشان نظر آئے کہ گذشتہ سال اپریل میں اسلام آباد میں تیز ہواؤں کے ساتھ شدید ژالہ باری سے گاڑیوں، سولر پینلز اور دیگر املاک کو غیر معمولی نقصان پہنچا تھا۔

سوشل میڈیا پر اگلے دو روز میں ایسی ہی ژالہ باری کی خبروں کی حقیقت جاننے کے لیے انڈپینڈنٹ اردو نے محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ ڈاکٹر افضال سے رابطہ کیا تو انہوں نے واضع کیا کہ بارش سے متعلق تو ایڈوائزری جاری کی گئی ہے لیکن ’ژالہ باری سے متعلق پھیلائی جانے والی خبریں درست نہیں۔‘

محکمہ موسمیات کی پریس ریلیز کے مطابق ’نو سے 11 مارچ کے دوران وقفے وقفے سے جزوی طور پر ابر آلود موسم کے ساتھ چترال، دیر، سوات، کرم، خیبر، مہمند، کوہستان، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، مالاکنڈ اور گلگت بلتستان اور کشمیر میں ہلکی سے درمیانی بارش، آندھی اور گرج چمک کا امکان ہے۔‘

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اسی طرح 10 اور 11 مارچ کو ’اسلام آباد، پوٹھوہار ریجن، مری، گلیات اور گرد و نواح میں بھی بارش اور گرج چمک کی توقع ہے۔‘

پاکستانی حکام یہ کہتے آئے ہیں کہ اگرچہ ماحولیاتی آلودگی کا سبب بننے والی گیسوں کے اخراج میں پاکستان کا حصہ نہ ہونے کے برابر ہے، لیکن عالمی سطح پر رونما ہونے والے ماحولیاتی تبدیلیوں سے پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے۔

پاکستان قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے (این ڈی ایم اے) نے گذشتہ سال کے اواخر میں خبردار کیا تھا کہ ملک میں آئندہ سال، 2026 میں، مون سون بارشوں کی شدت زیادہ ہو گی اور گذشتہ سال کے مون سون کے مقابلے میں 22 سے 26 فیصد زیادہ شدید ہوگا۔

پاکستان میں گذشتہ سال مون سون بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب نے شدید تباہی مچائی تھی جس سے ملک بھر میں ایک ہزار سے زائد اموات ہوئیں۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پنجاب:ٹریفک پولیس کا 20 سال پرانا یونیفارم ’نئے سٹائل‘ کے ساتھ پھر سے بحال

بدھ مارچ 11 , 2026
Share حکومت پنجاب نے صوبے میں سابق وزیر اعلیٰ پرویز الہی کی جانب سے بدلا گیا ٹریفک پولیس کا یونیفارم ایک بار پھر بدل کر واپس پرانے رنگ کا کر دیا ہے۔ پہلے مرحلے میں لاہور میں یونیفارم تبدیل ہوا ہے جو بعد میں پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی فراہم […]

You May Like