اسرائیل کے وزیرِ دفاع کاتز نے منگل کے روز دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی کو ’گذشتہ رات ختم کر دیا گیا۔‘
اے ایف پی کے مطابق اسرائیل نے ایرانی پیراملٹری رضاکار فوج کے سربراہ غلام رضا سلیمانی کے مارے جانے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔
اسرائیلی وزیرِ دفاع نے اپنے بیان میں کہا: ’مجھے ابھی چیف آف سٹاف کی جانب سے اطلاع دی گئی ہے کہ سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری لاریجانی اور بسیج کے سربراہ کو گذشتہ رات ختم کر دیا گیا۔‘
ایران کی جانب سے تاحال اس خبر کی تصدیق نہیں کی گئی۔
دوسری جانب علی لاریجانی کے ایکس اکاؤنٹ پر ہاتھ سے لکھا ہوا ایک پیغام پوسٹ کیا گیا ہے۔
به مناسبت مراسم تشییع سلحشوران نیروی دریایی ارتش جمهوری اسلامی ایران: یاد آنان همواره در قلب ملت ایران خواهد بود و این شهادتها بنیان ارتش جمهوری اسلامی را برای سالها در ساختار نیروهای مسلح استوار مینماید. ازخداوند متعال علو درجات برای این شهدای عزیز خواستارم. pic.twitter.com/dvTdhyDYbY
— Ali Larijani | علی لاریجانی (@alilarijani_ir) March 17, 2026
علی لاریجانی کے ایکس اکاؤنٹس پر شائع ہونے والے اس تصویری پیغام میں وقت اور تاریخ درج نہیں۔
یہ دعائیہ پیغام جان سے جانے والے ایرانی بحریہ کے فوجیوں کی آخری رسومات کے لیے جاری کیا گیا۔

