سعودی عرب اور روس کے درمیان ویزا فری معاہدہ نافذ، شہری بغیر ویزا سفر کرسکیں گے

Share

سعودی عربیہ اور روس کے درمیان ویزا فری معاہدہ آج سے باقاعدہ طور پر نافذ العمل ہوگیا، جس کے تحت دونوں ممالک کے شہری بغیر ویزا ایک دوسرے کے ملک کا سفر کرسکیں گے۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق اس معاہدے کے تحت سعودی عرب اور روس کے شہری 90 دن تک ایک دوسرے کے ملک میں قیام کرسکیں گے۔ ویزا استثنا کا اطلاق سرکاری، سفارتی اور عام پاسپورٹ رکھنے والے افراد پر ہوگا۔

رپورٹس کے مطابق دونوں ممالک کے شہری بغیر ویزے سیاحت، کاروبار اور مختصر دوروں کے لیے سفر کرسکیں گے۔ اس اقدام کو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات، تجارت اور سیاحت کے فروغ کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق یہ معاہدہ یکم دسمبر 2025 کو سعودی دارالحکومت ریاض میں طے پایا تھا۔ معاہدے پر روس کے نائب وزیراعظم الیگزینڈر نوواک اور سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود نے دستخط کیے تھے۔

ماہرین کے مطابق ویزا فری معاہدے سے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون، سیاحتی سرگرمیوں اور سرمایہ کاری کے مواقع میں مزید اضافہ متوقع ہے۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

آسٹریلیا: ہانتا وائرس سے متاثرہ جہاز کے 6 افراد کو الگ رکھنے کا فیصلہ

منگل مئی 12 , 2026
Share آسٹریلیا نے ہانتا وائرس کے پھیلاؤ کے مرکز بننے والے ڈچ پرچم بردار لگژری کروز شپ کے نصف درجن مسافروں کو قرنطینہ (علیحدگی) میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ احتیاط سے منظم انخلا کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ حکومت نے ان اقدامات کو ’احتیاطی حکمتِ عملی‘ قرار […]

You May Like